مغربی اڑیسہ کی کسی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں وزیراعلی نوین پٹنائک
بھونیشور، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اڑیسہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل کے صدر نوین پٹنائک اس سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں دعویداری کر سکتے ہیں۔بیجو جنتا دل کے کچھ لیڈروں اور اڑیسہ کے وفود سے ملاقات کے بعد پٹنائک نے اسے لے کر اشارے دیے ہیں۔پٹنائک نے اتوار کو کچھ وفود سے ملاقات کے بعد یہ کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے ان سے لوک سبھا کے انتخابی میدان میں لڑنے کی درخواست کی ہے، جس پر وہ غور بھی کر رہے ہیں۔اتوار کو بھونیشور میں پارٹی رہنماؤں اور نمائندوں کے ساتھ ہوئی ملاقات کے بعد پٹنائک نے کہاکہ پارٹی رہنماؤں، کسانوں، طلباء اور خواتین نے مغربی اڑیسہ کی کسی سیٹ سے الیکشن لڑنے کی درخواست کی ہے اور میں نے بھی اس درخواست پر انتہائی سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔ اس بیان سے پہلے مغرب اڑیسہ علاقے کے کئی لیڈروں نے پٹنائک سے ملاقات کی تھی۔ان لیڈروں نے پٹنائک کے سامنے مغربی اڑیسہ کی کسی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا مطالبہ رکھاتھا۔
بتا دیں کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اڑیسہ میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں۔147 سیٹوں والی اڑیسہ اسمبلی میں اس وقت اکثریت نوین پٹنائک کے پاس ہے اور ریاست میں ان کے پاس 20 لوک سبھا کی نشست بھی ہے۔اڑیسہ میں اس بار 11 اپریل سے 29 اپریل کے درمیان لوک سبھا اور اسمبلی کا الیکشن ایک ساتھ ہونا ہے، جس میں پٹنائک کی پارٹی کو بی جے پی اور کانگریس سے مقابلہ کرنا ہے۔