نیٹو نے انقرہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا: ترکی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th December 2019, 6:11 PM | عالمی خبریں |

 انقرہ 7دسمبر (آئی این ایس انڈیا) ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے ایک بیان میں شمالی اوقیانوس کے عسکری اتحاد نیٹو پر سخت تنقید کی ہے اور الزام عاید کیا ہے کہ نیٹو نے ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔جمعہ کے روز ترکی کے ایک ٹی وی چینل پر نشر کردہ ایک بیان میں وزیر دفاع آکار نے کہا کہ گذشتہ ہفتے لندن میں ہونے والے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں اتحاد کے ممبران کسی حتمی سمجھوتے تک نہیں پہنچے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹو نے اپنے اتحادی ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔خیال رہے کہ روز ترکی نے نیٹواور یورپی ملکوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ بالٹک ریاستوں اور پولینڈ کے حوالے سے انقرہ سے تعاون چاہتے ہیں تو انہیں شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی حمایت کرنا ہوگی۔ ترکی کے اس طرز عمل کو بعض یورپی ممالک نے بلیک میلنگ قرار دیا تھا۔خلوصی آکار نے این ٹی وی کو بتایا کچھ حلقوں کے لیے یہ سمجھنا غیر منطقی ہے کہ ہم اپنی قومی سلامتی کے دفاع میں جو اقدامات اٹھا رہے ہیں انہیں نیٹو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو سربراہ اجلاس میں کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا رہ گئے ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے گذشتہ منگل کو لندن میں نیٹو کے 70 ویں یوم تاسیس کے اجلاس سے قبل نیٹو کے منصوبوں میں رخنہ ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔خیال رہے کہ ترکی کی جانب سے روس سے فضائی دفاعی نظام ایس -400 کی خریداری پر انقرہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوا ہے۔مذکورہ بالا سربراہی اجلاس سے قبل، نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے گذشتہ منگل کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نیٹو روس کو دشمن نہیں مانتا، لیکن پولینڈ یا بالٹک ریاستوں کے خلاف شروع ہونے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔اسٹولٹن برگ نے پولینڈ کے اخبار ریگیوس پولاٹا کو بتایا کہ پولینڈ اور بالٹک ممالک میں نیٹو افواج کی موجودگی کے ساتھ ہم روس کو ایک سخت پیغام بھیجتے ہیں۔ اگر پولینڈ یا بالٹک ریاستوں میں سے کسی پرکوئی حملہ ہوا تو پورا اتحاد اس کا جواب دے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...