ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن۔۔۔۔؟ 2 مئی کے بعد کسی بھی وقت اعلان ہوسکتا ہے!

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 7:18 AM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جنگی طیاروں اور خصوصی ٹرینوں کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ مہاراشٹرا ، دہلی ، پنجاب ، گجرات ، ٹاملناڈو ، مدھیہ پردیش ، راجستھان کے علاوہ دوسری ریاستیں بہت زیادہ متاثر ہیں ۔ کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے کہیں زیادہ تیزی سے قہر ڈھا رہی ہے ۔ جس کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے ۔ یہاں تک کہ ایمرجنسی حالت سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیوں کو منسوخ کرلیا ہے ۔ مرکز کے محکمہ صحت کے علاوہ وزارت داخلہ کے علاوہ دوسرے محکموں کی سرگرمیاں اچانک تیز ہوگئی ہیں ۔۔

کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ دن بہ دن کورونا کے معاملات اور اموات میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ کئی ریاستوں میں آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ امریکہ ، آسٹریلیا ، سعودی عرب کے علاوہ دوسرے ممالک نے ہندوستانی فضائی سرگرمیوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ جس سے ہندوستان میں کورونا کس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کا اندازہ ہورہا ہے ۔ وزیراعظم نے حال میں چیف منسٹر کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہا تھا کہ حالات مزید بد سے بدتر ہوجانے پر دوبارہ ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے سوائے دوسرا کوئی چارہ نہیں رہے گا ۔ وزیراعظم کے یہ ریمارکس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے افواہوں کو تقویت پہونچا رہے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے ماہ مئی اور جون میں ملک کے 80 کروڑ عوام میں چاول ، گیہوں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے علاوہ چند ریاستوں کے ہائی کورٹس نے کورونا کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہونے والی ریاستوں کے خلاف سخت ریمارکس کیے ہیں ۔ جس کے بعد کئی ریاستوں میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔ کئی ریاستوں اور شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ۔ ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کورونا کو کنٹرول کرنے کے تمام اقدامات تحدیدات وغیرہ کی ناکامی کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں ۔ وزیراعظم نے آخری ہتھیار کے طور پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ریمارکس کیا ہے ۔ مرکزی حکومت کے تازہ فیصلوں سے لگ رہا ہے کہ 2 مئی کے بعد ملک میں کسی بھی وقت لاک ڈاؤن نافذ ہوسکتا ہے ۔ مرکزی و ریاستی حکومتیں کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہیں ۔ ملک بھر کے مختلف ریاستوں میں کنٹونمنٹ زونس قائم کئے گئے ہیں ۔ سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ کورونا ٹیکہ اندازی مہم میں تیزی پیدا کردی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...