مودی حکومت کے خلاف کسانوں کی ملک گیر تحریک 9 اگست کو

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2020, 11:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) آل انڈیا کسان اسٹرگل کوآرڈی نیشن کمیٹی (اے آئی کے ایس سی سی) نے زراعت سے متعلق تین آرڈی ننس جاری کیے جانے کے خلاف 9 اگست کو ملک گیر سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کے ایگزیکٹیو گروپ کے رکن اور ’جے کسان آندولن‘ کے بانی یوگیندر یادو نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کورونا کے دور میں تین کسان مخالف آرڈی ننس لائی ہے جن کا اصل نام ’جمع خوری چالو کرو قانون، منڈی ختم کرو قانون اور کھیتی کمپنیوں کو سونپوقانون’ ہونا چاہیے کیونکہ ان آرڈی ننس کا یہی اصل مقصد ہے۔

یوگیندر یادو نے کہا کہ تاجر زرعی پیداوار خرید کر جمع کرکے اپنی من مرضی سے قیمت طے کرکے فروخت کرتا ہے جس سے کسان اور صارفین دونوں کو نقصان ہوتا ہے۔ اے پی ایم سی کی کمیوں کی وجہ سے کسانوں کا استحصال ہوتا ہے جسے دور کیا جاسکتا تھا لیکن کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے خرید کا حق نجی ہاتھوں میں دیا جارہا ہے۔ اس سے کسان اپنی پیداوار کی فروخت کا حق کھو دیگا۔ ٹھیکہ کھیتی قانون میں کہنے کو کسان کھیت کا مالک ہوگا لیکن کھیتی کرنے اور پیداوار کی فروخت کا حق کمپنی کو حاصل ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کھیتی کسانی کے بنیادی نظام کو تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ اب پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی تحریک جیسی تحریک کو نو اگست کو ملک گیر سطح پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...