پی ایف آئی کے خلاف کئی ریاستوں میں پھر چھاپہ ماری، متعدد افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 11:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک کی کئی ریاستوں میں پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آسام، کرناٹک، مہاراشٹر اور دہلی سمیت کچھ ریاستوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس کی چھاپہ ماری چلا رہی ہے۔ آسام میں بھی 21 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک اور مہاراشٹر سے بھی کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دہلی میں بھی کئی مقامات پر پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جامعہ، نظام الدین، روہنی میں چھاپے مارے گئے ہیں اور مشرقی دہلی سے چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کرناٹک میں بھی پولیس کارروائی ہوئی ہے۔ بیدر، کولار، باگل کوٹ، وجے پورہ اور منگلورو میں کارروائی کی گئی ہے، یہاں پی ایف آئی سے وابستہ 25 لوگوں کو احتیاطی تحویل میں لیا گیا ہے۔ وہیں مہاراشٹر کے اورنگ آباد، سولاپور میں بھی چھاپے مار کر کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے پی ایف آئی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف ایجنسیوں کی ٹیم نے 15 ریاستوں میں بیک وقت چھاپے مار کر بنیاد پرست اسلامی تنظیم کے 106 لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ مہاراشٹر اور کرناٹک میں 20-20 افراد کے ساتھ تمل ناڈو (10)، آسام (9)، اتر پردیش (8)، آندھرا پردیش (5)، مدھیہ پردیش (4)، پڈوچیری (3)، دہلی (3) اور راجستھان (2) بھی گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...