کورونا کی دوسری لہر؛ خواتین کی تجہیز و تکفین کے لئے خواتین کی ٹیم بھی میدان میں مصروف عمل؛ ہر ضلع میں نیشنل ویمن فرنٹ کی ٹیم محترک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st May 2021, 2:58 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

منگلورو: یکم مئی (ایس اؤ نیوز)کووڈ-19سے ہلاک ہونے والی خواتین کی  تجہیز و تکفین کو  عزت و احترام سے انجام دینے کے لئے نیشنل ویمن فرنٹ کی خواتین   اب منظر عام پر آگئی ہیں۔ جیسے ہی اس ٹیم کو پتہ چلتا ہے کہ  کسی خاتون کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور لوگ متعلقہ کے گھر جانے میں بھی  خوف محسوس کررہے ہیں  تو یہ ٹیم آگے بڑھ کر متعلقہ  گھروالوں کو دلاسہ دیتے ہوئے    تمام آخری رسومات  کی ادائیگی کررہی ہیں۔ خواتین کی تکفین و تدفین کے لئے خواتین کے ہی آگے آنے پر ہر طرف سے ستائش کی جارہی ہے۔ 

پتہ چلا ہے کہ  گذشتہ سال  جب کورونا وباء میں مسلسل اضافہ ہونے   کے سبب کئی  لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں تو خواتین  کی آخری رسومات اسی ٹیم نے انجام دی تھیں۔ اب جب کہ  کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے تو یہی خواتین  اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے  دوسروں کو بھی ہمت اور حوصلہ دے رہی ہیں۔ کچھ دن پہلے بنٹوال میں ہلاک ہونے والی بنگلورو کی ایک  خاتون کی آخری رسومات  بھی اسی ٹیم نے انجام دیاتھا۔ نیشنل ویمن  فرنٹ کی صدر زینت نے بتایا کہ  جس طرح  ضلع دکشن کنڑا کے مختلف تعلقہ جات میں  پانچ چھ خواتین پر مشتمل   خواتین کی  ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اُڈپی اور اُترکنڑا میں بھی  اسی طرح کی ٹیمیں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ  ٹیم میں شامل خواتین کو  تجہیز و تکفین کی  مکمل طور پر   تربیت دی گئی ہے۔

زینت نے بتایا کہ  مینگلور اور آس پاس کے علاقوں  میں   کووڈ سے ہلاک ہونےو الے اکثر لوگوں  کی آخری رسومات ان کے گھروالوں کے بجائے خود سرکاری انتظامیہ کی طرف سے انجام دیا جارہا  تھا۔  لیکن ہم لوگوں کے سامنے آنے کے بعد اکثر لوگ ہمیں  اپنی خدمت کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ ہم  پوری عزت و احترام اور مذہبی رسومات   کے ساتھ  خواتین کی تدفین و تکفین کو ادا کرتے ہیں۔

سرکاری گائیڈلائن پر  بھی ہم لوگ  مکمل طور پر عمل کرتے ہیں اور تجہیز و تدفین کے موقع پر   پی پی ای کٹ پہن کر ، پیشگی احتیاطی اقدامات کے ساتھ مذہبی رسومات کو انجام دیاجاتاہے۔ خواتین ٹیم کی ایک  ممبر فاطمہ نسیم نے بتایا کہ ہمیں تکفین و تدفین کے متعلق تربیت دی گئی ہے۔ ہماری ٹیم سائنٹفک طریقے سے ہی آخری رسومات کو انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی کرناٹک کے  تینوں ساحلی اضلاع میں ہماری ٹیمیں متحرک  ہیں اور  ضلع کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے ہمیں کسی بھی وقت  خواتین کی  آخری رسومات کے لئے    یاد کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...