انجمن ڈگری کالج بھٹکل میں منایا گیا ووٹرس ڈے

Source: S.O. News Service | Published on 28th January 2020, 12:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/جنوری (ایس او نیوز) جمہوری نظام حکومت میں ووٹ کی قیمت اور اہمیت سے نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے لئے انجمن ڈگری کالج میں یوم رائے دہندگان(ووٹرس ڈے) منایا گیا۔

انجمن ڈگری کالج کے این ایس ایس یونٹ کی طرف سے منعقدہ اس پروگرام کی صدارت ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ سینٹر کے پرنسپال پروفیسر ایم کے شیخ نے کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ دینے کا حق ہمیں اس ملک کے آئین سے ملا ہے۔ہمیں ذات، فرقہ،علاقہ،مذہب اور زبان کی تفریق کے بغیر ہوش مندی کے ساتھ اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ملک کو صحیح انداز میں ترقی کی راہ پرچلانے کے قابل لیڈروں کو اقتدار سونپنا چاہیے۔

 این ایس ایس یونٹ کے کوآرڈینٹر پروفیسر آر ایس نائک نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 18سال کی عمر کو پہنچنے والے ہرایک شخص کو ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروانا چاہیے اور ہر مرتبہ لازمی طور پر اپنے ووٹنگ حق کا استعمال کرنا چاہیے۔شہروں اور مضافاتی علاقوں میں الیکشن کے موقع پر پولنگ میں پوری طرح دلچسپی نہ لینے کو افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دیا۔

 پروفیسر اے ایم ملا نے کہا کہ طلبہ کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں داخل کروانے کے علاوہ اپنے آس پاس رہنے والوں کو بھی اس طرف متوجہ کرنا ضروری ہے۔ اور کسی بھی قسم کے لالچ میں آئے بغیر صرف اہل اورقابل امیدواروں کو ووٹ دینا چاہیے۔ یہ ملک کے لئے ایک بڑی خدمت ہوگی۔نیاک کے کورآڈینیٹر پروفیسر ایس اے انڈیکر اور سینئر پروفیسر ایس اے عطار اسٹیج پر موجود تھے۔اجلاس کے آغاز میں طالب علم شریاس نائیک نے استقبال کیا۔ اختتام پر روہت نائک نے شکریہ اداکیا۔ ہریش نائک نے پروگرام کی نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔