مودی حکومت سبھی محاذ پر ناکام، توجہ بھٹکانے کے لیے سرکاری ایجنسیوں کا کر رہی غلط استعمال: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2022, 11:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت مہنگائی، معیشت، قومی سیکورٹی اور دیگر سبھی محاذ پر ناکام رہی ہے اور اس سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور دیگر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال رک رہی ہے۔‘‘

کانگریس ترجمان ابھشیک منو سنگھوی کا کہنا ہے کہ ’’ای ڈی کی لگاتار ہو رہی چھاپہ ماری سے واضح ہے کہ حکومت اپنی صلاحیت سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں ’’جانچ ایجنسیوں کا استعمال اپوزیشن لیڈران پر کیا گیا ہے، جب کہ برسراقتدار طبقہ کے لیڈروں کے خلاف نہ کے برابر کارروائی ہوئی ہے۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران ابھشیک منو سنگھوی نے چین کے معاملے پر بھی اپنی بات میڈیا اہلکاروں کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے چین کی دراندازی کو لے کر ملک کو تاریکی میں رکھا ہے اور یہ سچائی خود لداخ کے لوگوں نے سامنے لائی ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ ’’چین کی سرحد پر مودی حکومت برابر دراندازی نہ ہونے کی بات کرتی ہے۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے اراکین کے ساتھ پوری حکومت اس طرح کی کسی بھی دراندازی سے انکار کرتی ہے۔ حالانکہ مودی حکومت نے ملک کو کس طرح اندھیرے میں رکھا ہے اس کا انکشاف ایل اے سی کی آخری بستی لداخ کے چسل میں رہنے والے لوگوں نے کیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ ان کے گاؤں کے قریب کے بڑے علاقے کو حکومت نے بفر زون قرار دے دیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...