ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصرکے خلاف، قومی تحقیقاتی ایجنسی کوریاستی حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہوگا: وزیرداخلہ بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 20th August 2020, 11:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍اگست(ایس او نیوز)ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصرکے خلاف نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)کی مشترکہ کارروائی جاری رہے گی۔ اس کے لیے ریاستی وزارت داخلہ سے ہرقسم کا تعاون حاصل ہوگا۔کے جی ہلی،ڈی جے ہلی تشددمعاملہ میں دودہشت گردتنظیموں کے رابطہ کا ہونے کاانکشاف این آئی اے نے کیاہے۔ ملک مخالف سرگرمیو ں میں ملوث عناصرکے خلاف این آئی اے کے ساتھ کارروائی جاری رہے گی۔ یہ باتیں ریاستی وزیرداخلہ بسواراج بومئی نے کہیں۔

آرٹی نگرمیں واقع اپنی رہائش گاہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دورن انہوں نے کہا کہ ایم ایس رامیا میڈیکل کالج اسپتال میں زیرتعلیم طالب علم اوراس کے ساتھیوں کودہشت گردتنظیم سے تعلق رکھنے کے شبہ میں این آئی اے نے گرفتارکرلیاہے۔اس سلسلہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پریس نوٹ جاری کردیاہے۔بومئی نے کہا کہ چندمعاملات میں ہم ان کی اورچندمعاملات میں وہ ہماراتعاون کریں گے۔یہ مشترکہ عمل مستقل طورپر جاری رہے گا۔ اس اشتراک عمل سے ملک کاتحفظ،اندرونی مسائل اورملک کی سرحدوں کے باہرموجوددشمن قوتوں پرکڑی نظررکھنے میں آسانی ہوگی۔دشمن عناصرپرمشترکہ کارروائی نہایت ضروری ہے۔اس سمت پرہماری کارروائی جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کوسی ایم کے عہدے سے بے دخل کرنے کے لیے آرایس ایس کے قریبی قائدین کی جانب سے سازش رچی جارہی ہے۔اس قسم کے سابق وزیراعلیٰ واپوزیشن لیڈرسدارمیا کے ٹوئٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے وزیراخلہ نے برہمی ظاہرکی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس میں اندرونی حالات نہایت حساس ہوگئے ہیں، بی جے پی کے سلسلہ میں ان کو(سدارامیا)بیان بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بومئی نے کہا کہ ایڈی یورپا سنگھ کے پس منظرسے آئے ہوئے ہیں،سنگھااوربی ایس ایڈی یورپا دونوں ایک ہیں۔ہمارے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔اگرکہیں تفریق ہے تووہ صرف کانگریس میں ہے۔اس موقع پربومئی نے کہا کہ کے جی ہلی اورڈی جے ہلی تشددمیں عوامی اورسرکاری املاک کا جو نقصان ہواہے اس کی بھرپائی تشددمیں ملوث قصورواروں سے کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔نقصان کی وصولی کے لیے کلائم کمشنرکی نامزدگی کے لیے عدالت سے درخواست کی گئی ہے اس ضمن میں کارروائی بہت جلدشروع ہوجائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...