مڈکیری میں کھسکتی  قومی شاہراہ سے  سواریوں کو خطرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th August 2019, 8:12 PM | ساحلی خبریں |

مڈکیری :7؍اگست   (ایس اؤ نیوز)ضلع میں گزشتہ دو روز سے  برستی موسلا دھار بارش کے نتیجےمیں مڈکیری کے تالتّے منے کراس پر مڈکیری ۔ منگلورو قومی شاہراہ 275کے کھسکنے کو لےکر  پھر ایک بار خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ گزشتہ سال بھی جس مقام پر شاہراہ کھسکی تھی وہیں پر دوبارہ مٹی کا بہہ رہی ہے۔

گزشتہ سال شاہراہ کھسکنےپر ایم۔ سیانڈ ملا کر عارضی طورپر شاہراہ کی درستی کی گئی تھی۔ مگر تیز رفتار کی بارش سے نیچے رکھے ہوئے ریت کے تھیلے بہہ گئےہیں۔ فی الحال سواریاں سنپاجے ، سلیا کے ذریعے دکشن کنڑا ضلع میں آجارہی ہیں۔ کورگ کی ڈپٹی کمشنر انیس کنمنی جائے ، ایس پی سُمن ڈی پی اور ضلع پنچایت سی ای اؤ کے لکشمی پریا سیلاب سے متاثرہ  آئیکولے، نلیا ہدیکیری اور کرڑی گوڈو دیہات کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔