برسات کے موسم میں بھٹکل سے کاراور تک نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے سے عوام کو پریشانی کا اندیشہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2019, 5:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل سے کاروار ماجالی تک نیشنل ہائی وے 66 کا توسیعی کام جس انداز سے چل رہا ہے اس سے عوام کے اندرکافی بے چینی پائی جاتی ہے۔ عوا م کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار کمپنی آئی آر بی کو تعمیری کام صحیح ڈھنگ سے انجام دینا چاہیے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ مانسون شروع ہونے کے بعد عام لوگوں کو اور سڑک پر سفر کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنے کی نوبت نہ آئے۔

ہائی وے کی بدتر حالت:    فی الحال تعمیری کام کی جو صورتحال ہے اس کے مطابق ٹھیکے دار کمپنی کی طرف سے کہیں پہاڑ وں کی کھدائی ہورہی ہے اور کہیں بیچ سڑک پر بڑے بڑے گڈھے پڑے ہوئے ہیں۔ کہیں مٹی اور پتھروں کے ڈھیر لگے ہیں۔ مختلف مقامات پر سڑک کو موڑنے کے بورڈ لگے ہوئے ہیں اور یہ بورڈ چند دنوں میں دوسرے مقام پر منتقل کیے جاتے ہیں۔اس سے موٹر گاڑیاں چلانے والوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور برسات کے موسم میں بڑے حادثات ہونے کے امکانا ت بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ایسے میں اگر کوئی بڑا حادثہ ہوجاتا ہے تو پھر اس کے لئے ٹھیکیدار کمپنی ہی پوری طرح ذمہ دار ہوگی۔

 ہوناور میں کٹے ہوئے پہاڑ سے خطرہ:    برسات کا موسم شروع ہونے میں ابھی کچھ ہی دن باقی ہیں، او رایسے میں ٹھیکے دار کمپنی آئی آر بی نے  ہوناور کے چرچ کے قریب ایک پہاڑ کو کاٹنے کا م شروع کردیا ہے۔گزشتہ سا ل برسات کی وجہ سے کٹے ہوئے پہاڑ سے زمین کھسکنے کا واقعہ یہاں پیش آ چکا ہے۔ جس کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے لوہے کی سلاخیں اور جالیوں کا استعمال کرتے ہوئے بڑی بھاری مشینوں کے ذریعے کانکریٹ کی دیوار کھڑی کردی گئی تھی۔ لیکن اب سوال یہ ہے کہ برسات کے موسم میں اگر سو فٹ بلندی سے پہاڑی کی زمین کھسکنے لگے گی تو اسے روکنے کا کیا انتظام ممکن ہوگا۔یہاں پر ٹھیکے دار کمپنی نے اپنے لئے جتنا ضروری ہے اتنا حصہ پہاڑ کا کاٹ لیا ہے۔ لیکن پہاڑ کی  چوٹی پر موجود دو بڑے بڑے تودوں کو یوں ہی چھوڑدیا ہے۔کمپنی کی یہ بے پروائی برسات کے موسم میں بڑے جان لیواحادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

احتیاطی تدبیر ضروری ہے:    خیال رہے کہ گزشتہ سال ڈپٹی کمشنر نے ٹھیکیدارکمپنی کو مانسون کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کردئے تھے۔ اس کے باوجود من چاہے انداز میں پہاڑیوں کی کھدائی کرنے کی وجہ سے کمٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے اور جانی نقصان ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔حالانکہ برسات کے موسم میں تعمیری کام روک دیا جاتاہے، لیکن مٹی کے ڈھیر، تعمیراتی سامان، گڈھے اور بغیر اشارتی بورڈ کے سڑک پر موجود موڑ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔اس لئے اس مرتبہ بھی ضلع انتظامیہ کو وقت سے پہلے اس پر دھیان دینا ہوگا۔ٹھیکے دار کمپنی کے ملازمین، انجینئرز اور افسران اس موسم میں موقع پر موجود نہیں رہتے۔ آج بھی نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے طرف سے کوئی بھی انجینئر تعمیراتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کسی بھی مقام پر نظر نہیں آتا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جہاں جہاں پہاڑوں کو توڑنے اور کھدائی کا کام ہوا ہے ان مقامات کا بھرپور جائزہ لیا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...