نیشنل ہائی وے تعمیراتی کام کی وجہ سے انکولہ میں بھاری نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2019, 6:48 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 25/جون (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے مختلف مقامات پر عوام کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال اترکنڑا ضلع کے انکولہ میں پیش آئی ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ کمٹہ کی جانب سے انکولہ میں داخل ہونے کے موڑ پرسروس روڈ تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ایک تنگ راستہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام ہونے اور حادثات پیش آنے کے پورے امکانات ہیں۔اس کے علاوہ اس سروس روڈ سے قریب ہی پانڈورنگ کامتھ اور سبرایا کامتھ کے کھیت موجود ہیں۔ سڑک کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کا انتظام نہ کرنے کی وجہ سے برسات کا پوراپانی کامتھ کے کھیتوں میں گھس گیا ہے۔ لاکھوں روپے خرچ کرکے بنایا گیا کمپاؤنڈ تیز برسات کی وجہ سے بہنے والے پانی کی نذر ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ کھیت بونے کی تیاری کے ساتھ جو کھاد جمع کردی گئی تھی وہ سب برساتی پانی میں بہہ گیا ہے۔ سڑک سے اترنے والا برساتی پانی کامتھ کے کھیتوں سے ہوتا ہوا آس پاس کے کنوؤں میں بھرگیا اور اب ان کنوؤں کا پانی استعمال کے قابل نہیں رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی