بارش کے بعد بھٹکل کی قومی شاہراہ : گڑھوں کا دربار، سواریوں کے لئے پریشانی؛ گڑھوں سے بچنے کی کوشش میں حادثات کے خدشات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th September 2019, 9:27 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل:15؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) لوگ فورلین قومی شاہراہ  کی تعمیر کو لے کر  خوشی میں جھوم رہے ہیں لیکن شہر میں شاہراہ کا کام ابھی تک  شروع نہیں ہوا ہے، اُس پرستم یہ ہے کہ سواریوں کو پرانی سڑک پر واقع گڑھوں میں سے گرتے پڑتے گزرنے کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ لوگ جب گڈھوں سے بچنے کی کوشش میں اپنی سواریوں کو دوسری طرف گھماتے ہیں تو پیچھے سے یا آگے سے دوسری سواری کے ذریعے ٹکر مارنے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔

سواریوں اور سواروں کی حفاظت کے پیش نظر  ساحلی پٹی کے دیگر تعلقہ جات کی طرح بھٹکل میں بھی فورلین شاہراہ کی تعمیر کے منصوبہ پر عمل آوری کو دس برس ہونے کو ہیں ، لیکن تعلقہ کے منکولی کے چند جگہوں کے علاوہ  بھٹکل شہر میں فورلین کی تعمیر کاکام ابھی  تک شروع  نہیں ہواہے۔ پچھلے 5برسوں  پہلے شروع کیا گیا شاہراہ کےلئے  نشان زدہ  کام ابھی تک ویسا ہی پڑا   ہے۔ تعمیری کام شروع ہونا تو دور کی بات ، شہری سطح میں شاہراہ کی لمبائی اور چوڑائی بھی ابھی تک طئے نہیں ہو پارہی ہے۔ فورلین  کی تعمیر کے بہانے پرانی قومی شاہراہ کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پرانی شاہراہ پر بچھا تارکول نکل کر سڑک کی حالت خستہ ہوگئی ہے۔ جہاں دیکھووہاں گڑھوں کا دربار ہے ، جو سواریوں کے لئے خطرہ بنتا جارہا ہے۔ گڑھے وہ بھی کیسے ؟ بھٹکل سرکاری بس اسٹانڈ کے دونوں گیٹ پر موجود گڑھوں کو دیکھ لیجئے پتہ چلے گا کہ نظا م کس ابتر حالت کو پہنچ گیا ہے۔ تھوڑی سی بار ش پر بھی یہ دونوں گڑھے تالاب نما  شکل اختیار کرلیتے ہیں اور زیادہ بار ش ہوگئی تو سڑک ہے یا تالاب ہے پتہ نہیں چلتا۔گڑھوں سے بچنے کی دھن میں سامنے سے آنے والی سواری سے ٹکرانے کا خوف اور  سڑک پرپھسلنے کا ڈرموجود رہتاہے۔ اس سلسلے میں جب افسران سے گفتگو کریں تو افسران فورلین کی تعمیر کابہانہ گھڑ لیتے ہیں ۔ کلی طورپر شاہراہ ناسور بنتی جارہی ہے۔

 تنگنگنڈی کراس سے منکولی کراس  کے درمیان والی شاہراہ تعلقہ کی سطح پر بہت اہمیت رکھتی ہے۔ متعلقہ علاقے کی شاہراہ پر صرف ہائی وے کی سواریاں ہی نہیں بلکہ شہر کے عوام بھی بھاگ دوڑ کرتے رہتےہیں اورا سی شاہراہ پر اسکولی بچوں کی سواریاں بھی گذرتی  ہیں۔ شاہراہ کی گنجانی اور مسلسل بارش کی وجہ سے تینگنگنڈی سے لے کر منکولی کراس  تک کی شاہراہ پر تارکول نکلتی جارہی ہے، جھلی ، چھوٹے چھوٹے پتھر بکھرے ہوئے ہیں، تھوڑی سی دھوپ اور ہوا چلی تو ماحول گدلا ہو جاتا ہے۔ بارش کی وجہ سے شاہراہ پر جہاں تہاں پانی جمع ہوجاتاہے۔ مان لیں کہ بارش کے بعد شاہراہ کی تعمیر کا کام شروع ہوجاتاہے تب بھی واضح تصویر ابھرنےکے لئے سال دو سال لگنا طئے لگتا ہے۔ ایسے میں عوام  سوال کررہے ہیں  کہ کیا تب تک عوام کو اسی  کچی اور خستہ حال سرک پر ہی بھاگ دوڑ کرنا ہوگا یا  سڑک کی مرمت کی طرف بھی کسی کا دھیان جائے گا ؟  اس تعلق سے عوام یہ بھی سوال اُٹھارہے ہیں کہ شاہراہ تعمیر کرنے والے  ٹھکیدار بڑے لوگ ہونےکی وجہ سے افسران بھی سر نیچے کرکے چلنے لگیں گے تو عوام کا کیا ہوگا؟  عوام اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ اس سلسلے میں افسران سڑک کی مرمت کی طرف حتمی فیصلہ لیں یا پھر  فورلائین تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کیا جائے۔

معاملے کو لےکر ساحل آن لائن نے  جب بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا سے سوال کیا تو انہوں نے وضاحت کرتےہوئے کہاکہ یہ سحیح ہے کہ قومی شاہراہ پر گڑھے ہونے کی وجہ سے سواریوں کے لئے تکلیف ہورہی ہے۔انہوں نے  اس تعلق سے یقین دلایا کہ وہ  شاہراہ کے ٹھیکداروں سے ضروری اقدامات کرنے کے لئے فوری ہدایات جاری کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...