بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر میں یومِ قومی ہم آہنگی پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd August 2019, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍اگست(ایس اؤ نیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ این ایس ایس کے زیر اہتمام  قومی یک جہتی، ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کے متعلق ہر سال 20اگست کو منائے جانےو الے ’یوم ِقومی  ہم آہنگی ‘ پروگرام بروز جمعرات کو کالج فنکشن ہال میں منایاگیا۔

پروگرام میں کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق احمد شیخ اپنے صدارتی خطاب میں  ہم سب بھارتیوں کو ذات پات، نسل، علاقہ، دھرم ، زبان جیسے اختلافات سے دور رہتے ہوئے ہم سب ایک ہیں کی سوچ لےکر ایک مضبوط بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا خیال ظاہر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت انسان آپسی بھائی چارگی ، مساوات، خیر سگالی کو اہمیت دینی ہے۔ اگر سبھی بھارتی آپسی پیار و محبت سے آگے بڑھیں تو دنیا میں ہمارا سر فخر اونچا ہوگا۔

 این ایس ایس کے نگراں کار پروفیسر آر ایس نایک نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے قومی یک جہتی میں نوجوانوں اور طلبا کے رول پر بات کی۔ سنئیر پروفیسراے ایم ملا نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر شعبہ فزکس کے صدر پروفیسر  ایس اے عطار موجود تھے۔ پروگرام میں موجود سبھی طلبا اور حاضرین کو پروفیسر آر ایس نایک نے قومی ہم آہنگی و یک جہتی کےمتعلق حلف پڑھوایا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...