کرگل وجے دیوس: کووند، مودی، راہل سمیت متعدد لیڈران نے شہدا کو پیش کیا خراج عقیدت

Source: S.O. News Service | Published on 26th July 2020, 12:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) 21ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر ملک بھر میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈران نے ملک کے محافظوں کو سلام پیش کیا۔ واضح رہے کہ 26 جولائی 1999 کو ہندوستان کو کارگل جنگ میں فتح حاصل ہوئی تھی، تب سے اس دن کو کارگل یوم فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج ہی کے دن ہندوستانی فوج نے کارگل میں پاکستانی فوجیوں کو شکست دے کر فتح کا جھنڈا لہرایا تھا۔

راہل گاندھی نے کرگل کے شہدا کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا، ’’کرگل وجے دیوس پر میں ان بہادروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو سب کچھ قربان کر کے بھی ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘ان کی بہادری نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، ’’کرگل وجے دیوس پر ہم اپنی مسلح افواج کی جرات اور عزم کو یاد کرتے ہیں جس نے اپنی ثابت قدمی سے 1999 میں ملک کی حفاظت کی۔ ان کی بہادری نے نسلوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے ساتھ ہی کہا کہ وہ من کی بات میں کرگل وجے دیوس پر بات کریں گے۔

صدر کووند کا شہیدوں کو سلام: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووڈ نے کرگل جنگ میں ملک کے لئے خود کو قربان کر دینے والے فوج کے بہادر جوانوں کو یاد کیا اور انہیں سلام کیا۔ کووند نے کرگل یوم فتح کے موقع پر ٹوئٹ کرکے کہا ’’کارگل یوم فتح ہمارے مسلح دستوں کی بہادری، پختہ عزم اور غیر معمولی شجاعت کی علامت ہے‘‘۔

انہوں نے لکھا ’’میں بہادر فوجیوں کو سلام کرتا ہوں۔ جنہوں نے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں۔ قوم ہمیشہ کے لئے ان کے اور ان کے کنبے کہ شکر گزارہے‘‘۔

امت شاہ نے شہیدوں کو یاد کیا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کارگل یوم فتح پر مادر وطن کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوج کے شہیدوں کو یاد کیا۔ کرگل جنگ میں مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے شاہ نے کہا ’’یوم کارگل فتح ہندوستان کے وقار، حیرت انگیز بہادری اور پرعزم قیادت کی علامت ہے۔ میں ان بہادروں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اپنی بہادری سے کارگل کی دشوار گذار پہاڑیوں سے دشمنوں کو بھگا کر وہاں دوبارہ ترنگا لہرایا۔ مادر وطن کی حفاظت کیلئے کے لئے وقف ان ہیروز پرملک کو ناز ہے ‘‘۔

راج ناتھ نے شہیدوں کو سلام پیش کیا: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کرگل میں پاکستانی فوج کو شکست دے کر ملک کے لئے شہید ہونے والے فوج کے جوانوں کو اتوار کے روز سلام کیا۔ سنگھ نے کرگل کے شہیدوں کو سلام کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کرگل یوم فتح کی 21 ویں برسی میں ہندوستانی فوج کے ان جانبازوں کو سلیوٹ کرنا چاہوں گا، جنہوں نے دنیا کی حالیہ تاریخ کی سب سے چیلنجنگ صورتحال میں دشمن کو شکست دیکر فتح حاصل کی تھی‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...