وزیراعظم مودی نے کابینہ سمیت سونپا صدرجمہوریہ کو استعفیٰ، 30 مئی کو دوبارہ حلف لینےکا امکان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2019, 11:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد جمعہ کی شام نریندرمودی نے وزیراعظم عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے ساتھ  ہی سبھی وزرا نے بھی صدرجمہوریہ کواپنا استعفیٰ سونپا۔ صدر جمہوریہ نےاستعفیٰ منظورکرتےہوئےسبھی سے نئی حکومت کی تشکیل تک کام کاج سنبھالنےکی اپیل کی، جسے وزیراعظم نےقبول کرلیا۔ اب وہ حلف لینےتک کارگزار وزیر اعظم کے طورپرذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 

اس سے قبل نئی دہلی میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں کابینہ نے16 ویں لوک سبھا تحلیل کرنے کی تجویزمنظورکردی تھی۔ مودی کےاستعفیٰ کے بعد اب صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کریں گے۔ پھرسب سے بڑی جماعت کے طورپربی جے پی کونئی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے 351  لوک سبھا سیٹوں پرتاریخی جیت حاصل کی ہے۔

دراصل 16 ویں لوک سبھا کی مدت کار3 جون 2019 کو پورا ہورہا ہے۔ اس سے پہلے نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع کرنا ضروری ہے۔ اگلے ایک دو دن میں تین الیکشن کمشنر صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے نومنتخب  اراکین پارلیمنٹ کی فہرست سونپ دیں گے۔  ذرائع کے مطابق نریندرمودی 30 مئی کو وزیراعظم عہدہ کا حلف لے سکتے ہیں۔ اس کے پہلے نریندرمودی وارانسی اورگجرات کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کا 28 مئی کووارانسی جانے کا پروگرام طے ہے۔

بی جے پی نے تیزکی حکومت بنانے کی تیاری: لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد جہاں بی جے پی حکومت بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ وہیں کانگریس میں استعفیٰ کا دورشروع ہوگیا ہے۔ زبردست شکست کے بعد اترپردیش کے ریاستی صدرراج ببر، کرناٹک کے ریاستی صدرایچ کے پاٹل اوراوڈیشہ کانگریس کے ریاستی صدر نرنجن پٹنائک نے اپنا استعفیٰ اعلیٰ کمان کو بھیج دیا ہے۔ وہیں امیٹھی کےضلع صدرنے بھی اپنےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔

  اب این ڈی اے کو 353 سیٹیں: اب تک کے رجحانات میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے 353 سیٹوں پرتاریخی جیت حاصل کی ہے۔ وہیں دوسری طرف کانگریس صرف 52 سیٹوں پرجیت درج کرپائی۔ اتحادیوں کوملا کریوپی اے کےحصے میں 92 سیٹیں آئی ہیں، جبکہ دیگرجماعتوں کے کھاتے میں 102 سیٹیں آئیں۔ بی جے پی نےاترپردیش میں مایاوتی - اکھلیش یادوکےعظیم اتحاد کوناکام کردیا اور80 میں سے60 سیٹیں جیت لیں۔ جبکہ کانگریس صدرراہل گاندھی اپنی امیٹھی سیٹ بھی نہیں بچا پائے۔ سونیا گاندھی کورائے بریلی میں جیت ملی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...