نریندر مودی مہاجر پرندہ کی طرح، جو صرف الیکشن کے وقت ہی نظر آتے ہیں: رپن بورا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 1:41 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی،23؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آسام کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے گزشتہ روز انھیں ایک ایسا 'ہجرت کرنے والا پرندہ' قرار دیا، جو صرف الیکشن کے وقت نظر آتا ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر رپن بورا نے پی ایم مودی کی ریلی کے ایک گھنٹے کے بعد اتحادیوں کے ساتھ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "مسٹر مودی ایک مہاجر پرندے کی طرح ہیں۔ وہ تبھی ریاست کے دورے پر آتے ہیں جب الیکشن آتا ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ "وہ (پی ایم مودی) انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے پہلے مستقل ریاست کے دورے پر آئیں گے۔ ان کے پاس اس وقت اتنا وقت کیسے ہے جبکہ عوام کے لوگ سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران ہمارے نوجوان مارے جاتے ہیں، تب ان کے پاس وقت نہیں ہوتا ہے۔

پی ایم مودی کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیرقیادت ریاستی حکومت کو ڈبل انجن کی حکومت قرار دینے کے معاملے پر رپن بورا نے کہا کہ ریاست میں کبھی بھی دو وزیراعلیٰ نہیں رہے، لیکن موجودہ ریاست میں اقتدار دو لوگوں میں تقسیم ہوا ہے، ایک کا مرکز وزیر اعلی کے پاس ہے، تو دوسرے کا مرکز ایک دیگر وزیرکے پاس ہے۔

ریاستی کانگریس کے سربراہ نے پہلے کی حکومت کے ذریعہ ریاست کے کچھ حصوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے 90:10 فنڈنگ پیمانہ پر روک لگا دی ہے جس کے سبب ریاست کو مرکزی امداد نہیں مل پا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...