نرسمہا راؤ کی مضبوط قیادت میں ہندوستان نے کئی چیلنجز کا بخوبی سامنا کیا: سونیا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج ایک تقریب کےد وران ہندوستان کے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی حصولیابیوں و تعاون کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "نرسمہا راؤ کی مضبوط قیادت کے سبب ملک نے کئی چیلنجز کا مقابلہ کامیابی کے ساتھ کیا۔ ان کی حصولیابیوں اور کارکردگی پر پارٹی کو فخر ہے۔"

دراصل آج پی وی نرسمہا راؤ کی یاد میں پیدائش صدی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ "پی وی نرسمہا راؤ کی پیدائش صدی ہم سبھی کے لیے ایک موقع ہے کہ ہم ایک دانشور شخصیت کو یاد کریں اور انھیں خراج عقیدت پیش کریں۔ ریاستی اور قومی سطح کی سیاست میں طویل سفر طے کرنے کے بعد وہ ایسے وقت ملک وزیر اعظم بنے جب سنگین معاشی بحران تھا۔ ان کی مضبوط قیادت کے سبب ملک کئی سارے چیلنجز کا سامنا کرنے میں کامیاب رہا۔"

یہ بھی پڑھیں : ہندوستانی فوجیوں کو سلام، یہ ملک ان کے ہاتھوں میں محفوظ: سونیا گاندھی

پی وی نرسمہا راؤ کے دور حکومت کو یاد کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ "24 جولائی 1991 کو پیش کیے گئے بجٹ نے ہمارے ملک میں معاشی تبدیلی کا راستہ ہموار کیا۔ نرسمہا راؤ کے دور میں ملک نے کئی سیاسی، سماجی اور خارجہ پالیسی تیار کی جو ایک بڑی حصولیابی ثابت ہوئی۔ وہ ایک مخلص کانگریسی تھی جنھوں نے مختلف کردار میں پارٹی کی خدمت کی اور ہر طرح کا تعاون کیا۔"

واضح رہے کہ آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ کی پیدائش 28 جون 1921 کو ہوئی تھی اور 23 دسمبر 2004 کو ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ 21 جون 1991 سے 16 مئی 1996 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ ان کی یاد میں تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے پیدائش صدی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی سونیا گاندھی نے تعریف کی۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔