جموں وکشمیر کے اننت ناک میں سیکوریٹی دستوں کا دہشت گردوں سے تصادم، دو دہشت گرد ڈھیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2019, 11:27 PM | ملکی خبریں |

سرینگر، 17 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پیر کو سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو دہشت گردڈھیرہوگئے۔پولیس نے یہ معلومات دی۔قومی رائفلس (آر آر) اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کے خصوصی مہم گروپ(ای اوجی) نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد اچبل علاقے کے بدورا گاؤں کا محاصرہ کیا۔ایک پولیس افسرنے بتایاہے کہ محاصرہ جیسے ہی سخت کیا گیا، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے تصادم شروع ہو گیا،تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ان کے لاشوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور وہ کس تنظیم سے وابستہ ہیں، اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ لاشوں کو برآمد کرنے کے بعد دوبارہ فائرنگ شروع ہو گئی۔اس تصادم میں فوج کے ایک میجر اور ایک نوجوان زخمی ہو گئے ہیں،زخمی فوجی 19 قومی رائفلس کے ہیں۔بتا دیں کہ گزشتہ بدھ کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے تصادم میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 6 جوان شہید ہو گئے اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔واقعہ میں تین سیکورٹی اور ایک شہری زخمی ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...