گجرات فسادات:ناناوتی کمیشن نے مودی اور تین وزرا کوکلین چٹ دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2019, 11:25 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد11دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گجرات میں 2002 کے گودھرا فسادات کے بارے میں ناناوتی کمیشن آف انکوائری رپورٹ بدھ کو پیش کی گئی۔وزیرمملکت برائے امورداخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے اس رپورٹ کو پیش کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ کمیشن نے فسادات کے دوران وزیراعلیٰ نریندر مودی اور ان کے تین وزرا کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ یہ مودی اور بی جے پی کو بدنام کرنے کے لیے کانگریس اور کچھ غیر سرکاری تنظیموں کی چال تھی۔گجرات کے وزیر جڈیجا کے مطابق، کمیشن نے فسادات سے متعلق اہم سوالات اور الزامات پر یہ تبصرے کیے ہیں۔کمیشن نے کہاہے کہ گودھرا میں واقع سابرمتی ایکسپریس کاڈبہ سوچی سمجھی سازش کے تحت جلایا گیا تھا، لیکن ریاست میں اس کے بعد کے فسادات پہلے سے منصوبہ بند یا سیاسی طور پرطے شدہ نہیں تھے۔مودی یا اس کے اس وقت کے وزراء اشوک بھٹ، بھرت باروت اور ہیرن پانڈیا کا ان فسادات میں کوئی کردار نہیں تھا۔فسادات میں تین افسران آر بی سری کمار، سنجیو بھٹ اور راہول شرما کے منفی کردار کے ثبوت ملے ہیں۔کمیشن نے یہ بھی کہاہے کہ سابرمتی ایکسپریس کے جلے ہوئے ایس 6 کوچ کوگودھراکانڈ کے بعد ایک صحن میں رکھا گیا تھا۔ مودی وہاں سرکاری دورے پر گئے تھے اور ان کا مقصد ثبوتوں کو ختم کرنا نہیں تھا۔مودی نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سی ایم ہاؤس میں ایک میٹنگ طلب کی تھی، لیکن فسادیوں پر کارروائی نہ کرنے کی ہدایت نہیں دی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...