مرڈیشور کی نمرا تسکین کو بی کام میں کرناٹکا  یونیورسٹی کی سطح پر چھٹواں رینک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th May 2022, 1:07 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :25؍مئی  (ایس اؤ نیوز) مرڈیشور کی بینا وئیدیا ڈگری کالج کی طالبہ نمرا تسکین بی کام میں 96.24فی صد نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتےہوئے  کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں 6واں رینک درج کیا ہے۔

نمبرا تسکین نے کالج کے شعبہ بی کام میں داخلہ لینے کے بعد سمسٹر اول میں 90.28فی صد، سمسٹر دوم میں91.71فی صد، سمسٹرسوم میں95فی صد، سمسٹر چہارم میں 98فی صد، سمسٹر پنجم میں97فی صدر اور فائنل سمسٹر میں 96.42فی صد نمبرات حاصل کئے تھے ۔ اس طرح نمرا تسکین نے بی کام میں مجموعی طورپر 96.24فی صد کے ساتھ کامیابی درج کرتےہوئےیونیورسٹی کی سطح پر چھٹواں رینک حاصل کیا ہے۔ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ  میں منعقد ہونے والے کانویکشن میں نمراتسکین کو اعزاز بخشا جائے گا۔ ڈگری کالج کی بات  کریں تو بینا وئیدیا کالج کو یونیورسٹی سطح پر پہلی مرتبہ رینک حاصل ہوا۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ ، پرنسپال اور دیگر حضرات نے مبار کبادی پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ نمرا تسکین نے نیو انگلش نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور سے  ایس ایس ایل سی میں 91.20فی صداور انجمن کالج فورویمن بھٹکل سے پی یوسی میں 97.83فی صد نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی