ریاستی بلٹین میں دو دو مرتبہ شائع ہورہے ہیں بھٹکل کے کورونا متاثرین کے نام؛ دونوں کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے دوبارہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th May 2020, 3:12 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 18/مئی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کی جانے والی  ہیلتھ بلٹین میں بھٹکل سے تعلق رکھنےوالے کورونا متاثرین کے نام دو دو مرتبہ شائع ہونے کی بات منظر عام پر آئی ہے ۔ یہ دوسرا موقع ہے جب کورونا سے متاثرہ  کے نام دو مرتبہ شائع ہوئے ہیں۔

کل اتوار کو ایک 68 سالہ شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو بتائی گئی تھی حالانکہ ان کی رپورٹ پوزیٹو آنے کا تذکرہ     9/مئی کی بلٹین میں بھی شائع ہوچکا ہے 9/مئی کی بلٹین میں انہیں P783 کا نمبر دیا گیا تھا جبکہ اتوار کے بلٹین میں انہیں P1147 نمبر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ان کی دُختر P 740  کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی جو مریضہ نمبر 659 کے رابطے میں تھی۔

اسی طرح آج پیر کو ایک دو سالہ بچی کی رپورٹ پھر ایک بار ہیلتھ بلٹین میں شائع ہوئی ہے اور میڈیکل ہیلتھ آفسر نے تصدیق کی ہے کہ اس بچی کی رپورٹ بھی دوسری مرتبہ  شائع ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ اس بچی کی کورونا پوزیٹو آنے کی رپورٹ 13مئی کے ہیلتھ بلٹین میں چھپ چکی ہے اُدھر اس بچی کا فہرست نمبرP 929 ہے، آج پیر کی رپورٹ میں اسے نیا نمبر P 1206 دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ان دونوں کی رپورٹ کو لے کر ڈاکٹر الجھن کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے دونوں کے سیمپل دوبارہ جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے،یہی  وجہ ہے کہ  ان دونوں کی رپورٹ دو دو مرتبہ  بلٹین میں چھپ کر آئے ہیں۔

خیال رہے کہ ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے ایکٹو معاملات بڑھ کر آج 37 ہوگئے ہیں، جس میں صرف بھٹکل کے 30 معاملات شامل ہیں، اس سے پہلے گلف کنکشن سے آئے بھٹکل اور اُترکنڑا کے گیارہ لوگ صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔