کرناٹک میں ووٹر لسٹوں کے نئے مسودے سے لاکھوں ووٹروں کے نام حذف، ایس ڈی پی آئی کے وفد کا ریاستی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2022, 6:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍نومبر(پریس ریلیز؍ایس او نیوز) کرناٹک اسمبلی کیلئے سال 2023میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر ریاستی الیکشن حکام نے گزشتہ 9نومبر 2022سے ریاست بھر میں ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کرکے ریاست کے تمام حلقوں کی ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھر میں 17لاکھ ووٹرس کے نام حذف کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری بی آر بھاسکر پرساد کی قیادت میں ایک وفد نے آج ریاستی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے شکایت درج کی کہ غیر قانونی کارروائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ انتخابی کارروائی اس وقت تک شروع نہ کی جائے جب تک کہ ان لاکھوں ووٹروں کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاتا جن کے نام غیر قانونی طو رپر ووٹر فہرست سے نکالے گئے ہیں۔

کرناٹک چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری بی آر بھاسکر پرساد نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں 2023میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے حکومت نے سروے کی آڑ میں ووٹروں کی ذاتی معلومات اکھٹا کرنے کیلئے کچھ نجی کمپنیوں کو استعمال کرتے ہوئے ووٹروں کی فہرستوں سے لاکھوں ووٹروں کے ناموں کو ہٹا دیا ہے۔ صرف بنگلور ضلعی میں تقریبا ساڑھے چھ لاکھ ووٹرو ں کے نام ووٹڑ لسٹ سے نکال دیئے گئے ہیں۔

ایس ڈی پی آئی نے اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر سے شکایت درج کی ہے۔ ووٹر فہرستوں سے جو نام غیر ضروری طور پر خارج کئے گئے ہیں ان کو دوبارہ ووٹر فہرست میں شمامل کرنے کیلئے عوامی سطح پر تحریک چلائی جائے گی۔وفد میں قومی کمیٹی ممبر محبوب عواد شریف، بنگلور ضلعی صدر مجاہد پاشاہ اور یادگیر ضلعی خازن خالد شامل رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کوپل میں نابینا شخص کے ساتھ زیادتی کا معاملہ - انجینئر سمیت 2 ملزمین گرفتار

کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں پچھلے پانچ سالوں میں رہائشی اسکولوں کے 92 طلبہ کی ہوئی ہے مشکوک موت - 29 طلبہ نے کی تھی خودکشی

ریاستی لیجسلیٹیو اسمبلی کی شیڈولڈ کاسٹس اینڈ ٹرائبس ویلفیئر کمیٹی نے حالیہ اسمبلی سیشن میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں کرناٹکا ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (کے آر ای آئی ایس) کی طرف سے چلائے جا رہے اسکولوں اور کالجوں میں 92 طلبہ کی مشکوک ...

بجلی چوری معاملے میں کماراسوامی سے جرمانہ وصول کرنے والے بیسکام افسران کے گھر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے خلاف بجلی چوری چوری کا جو الزام لگا تھا اور اس پس منظر میں بیسکام کے جن افسران نے کمارا سوامی کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کی کارروائی کی تھی ان کے گھروں پر لوک آیوکتہ کے ذریعے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

کرناٹک کے وجے پورا کے ایک پلانٹ میں پروسیسنگ یونٹ منہدم؛ سات مزدوروں کی موت؛ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نعشیں برآمد

ریاست کرناٹک کے وجئے پورا کے راجا گرو انڈسٹریز کے گودام میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں کام کرنے کے دوران اچانک قریب 11 کارکنوں پر مکئی کی بوریاں گر گئیں، جس میں دب کر سات مزدورہلاک ہوگئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاونس فورس کے اہلکاروں سترہ گھنٹوں کے مسلسل آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کی ...

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...