سویفٹ کا ایرانی بنکوں کو الگ کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 11:37 AM | عالمی خبریں |

دبئی11نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عالمی سطح پر رقوم کی ترسیلات کے سب سے بڑے نیٹ ورک "سویفٹ سسٹم" نے امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے بعد ایرانی بنکوں کو مرحلہ وار سسٹم سے الگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذ رائع کے مطابق بلجیم میں قائم "سویفٹ" کے صدر دفتر میں ادارے کے چیف ایگزیکٹو گاٹفرائیڈ لیبرانٹ نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ایران کے بعض بنکوں کے ساتھ تعلقات اور لین دین ختم کر دیں گے۔تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا سویفٹ سسٹم ایران کے کن بنکوں کے ساتھ رقوم کی ترسیلات کا عمل معطل کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سویفٹ سسٹم کے مفاد، اس کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ایرانی بنکوں کے ساتھ تعلق مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔گذشتہ ہفتے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا تو سویفٹ سسٹم نے بھی امریکی پابندیوں پرعمل درآمد کا اعلان کیا تھا۔ سویفٹ سسٹم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی پابندیاں افسوسناک ہیں مگر ادارہ ان کی پابندی پر مجبور ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

غزہ : پیراشوٹ نہ کھلنے سے امدادی سامان فلسطینیوں پر گرگیا، 5افراد جاں بحق

یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ...