این آرسی کے تمام درخواست دہندگان کے نام آن لائن شائع

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2019, 9:47 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی، 14 ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) این آرسی کی مکمل فہرست ہفتہ کو آن لائن شائع کی گئی جس میں فہرست میں شامل اور باہر کئے گئے ناموں کے ساتھ ہی ضمنی فہرست میں شامل کئے گئے۔ آخری فہرست میں 3.30 کروڑ درخواست دہندگان کے نام شامل ہیں۔فہرست صرف آن لائن دستیاب ہوں گے اور اسے انگریزی اور آسامی زبان میں شائع کیا گیا ہے۔ این آرسی کے ریاستی کنوینر دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ فہرست سے باہر کئے جانے کے سرٹیفکیٹ صرف جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ ان کے ثبوت کے دستاویزات کے ذریعے غیر ملکی ٹربیونل میں اپیل دائر کی جاسکے گی۔.31 اگست کو شائع آخری فہرست میں صرف ضمنی فہرستیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 30 جولائی 2018 کو شائع کل ڈرافٹ میں جن لوگوں کے ناموں میں غلطیاں ہیں یا جو دوسرے غلطیاں ہیں، انہیں مکمل فہرست کو بہتر کیا گیا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ دعووں اور اعتراض کے عمل میں ملوث افراد پر غور کئے بغیر ایک خاندان کے تمام ارکان کے نام ہفتہ کو شائع کئے گئے۔افسر نے بتایا کہ الگ این آرسی سروس مراکز سے کی فہرست سے باہر رکھے جانے متعلقہ سرٹیفکیٹ جمع کئے جا رہے ہیں اور انہیں لوگوں کے جلد سے جلد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپیل دائر کر سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔