بھٹکل کے مرڈیشور میں جانوروں سے بھری دو لاریوں پر نام نہاد گئو رکھشکوں کا حملہ ؛ لاری ڈرائیور اور کلینر کی بری طرح پیٹائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2018, 1:08 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/مئی (ایس او نیوز)  یہاں مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر جانوروں سے بھری دو لاریوں کو روک کر  لاری ڈرائیور اور کلینر کی بری طرح پیٹائی کرتے ہوئے دونوں لاریوں میں زبردست  توڑ پھوڑ کرنے کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بعد لاریوں پر موجود  جانوروں کو راستے پر ہی آزاد چھوڑ کر  اُنہیں بھگائے جانے کی بھی اطلاع ہے۔واقعہ اتوار کی شب قریب نو بجے پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  جانوروں سے بھری دو لاریاں گجرات سے کیرالہ کے کوچی جارہی تھی، مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر نام نہاد گئو رکھشکوں نے دونوں لاریوں کو روک دیا اور ڈرائیور اور کلینر کی بری طرح پیٹائی کرتے ہوئے جانوروں کو لاری سے باہر نکال کر اُنہیں بھگادیا، پھر دونوں لاریوں کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ بتایا گیا ہے کہ پولس نے جب مداخلت کرنے کی کوشش کی تو  شرپسندوں نے پولس کو بھی آڑے ہاتھ لیا۔ اطلاع یہ بھی ملی ہے کہ کچھ لوگوں نے پولس پر بھی حملہ کیا ہے اور کافی دیر تک ہنگامہ مچایا ہے۔

پولس حکام سے پوچھے جانے پر  صرف اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جانوروں سے بھری دو لاریوں پر شرپسندوں نے حملہ کیا ہے اور دونوں لاریوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ البتہ پولس پر حملہ کرنے کی بات کی پولس نے تردید کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شرپسندوں نے دونوں لاریوں کو یہ سمجھ کر اپنا نشانہ بنایا تھا کہ ان جانوروں کو بھٹکل کے قصائی خانہ لے جایا جارہا ہے، مگر حقیقت میں ان جانوروں کو ریاست کیرالہ کے کوچی لے جایا جارہا تھا۔ 

پولس نے بتایا کہ حملہ آوورں کے خلاف مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا جارہا ہے اور شرپسندوں کو گرفتار کرنے پولس متحرک ہوگئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد مرڈیشور میں پولس کی زائد فورس لگائی گئی ہے اور حالات کو پرامن بنائے رکھنے کے لئے   ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...