بی جے پی صدر نڈّا نے کیا 'نئی ٹیم' کا اعلان، جنرل سکریٹری عہدہ سے رام مادھو کی چھٹی

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2020, 11:05 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈّا نے پارٹی میں زبردست پھیر بدل کرتے ہوئے اپنی ایک نئی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے تقریباً 8 مہینے بعد انھوں نے تنظیمی سطح پر یہ پھیر بدل کی ہے اور کئی بڑے چہروں کی چھٹی کرتے ہوئے نئے لوگوں کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ رام مادھو، پی مرلی دھر راؤ، انل جین اور سروج پانڈے کو جنرل سکریٹری کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں۔ کرناٹک سے بی جے پی کے جواں سال رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کو یوتھ بی جے پی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ گویا کہ پونم مہاجن سے یوتھ کی ذمہ داری چھین لی گئی ہے۔

جہاں تک بی جے پی کے جنرل سکریٹریز کا سوال ہے، تو ان میں بھوپیندر یادو، ارون سنگھ، کیلاش وجے ورگیہ، دشینت کمار گوتم، ڈی پرندیشوری، سی روی، ترون چگ اور دلیپ سیکیا کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے 5 چہرے ایسے ہیں جو نئے ہیں اور بقیہ تین پہلے بھی جنرل سکریٹری عہدہ پر فائز تھے۔ بی ایل سنتوش پہلے کی طرح تنظیمی جنرل سکریٹری کی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔ بی جے پی کی نئی ٹیم میں یو پی کے راجیش اگروال کو خزانچی کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی جے پی نے اپنے قومی ترجمانوں کی تعداد کو بڑھا کر 23 کر دیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ انل بلونی کو پروموٹ کر کے چیف ترجمان بنایا گیا ہے، لیکن وہ ساتھ ہی پہلے کی طرح میڈیا انچارج کی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔ امت مالویہ پہلے کی طرح قومی آئی ٹی اور سوشل میڈیا سیل چیف کی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔ اس سے صاف ہے کہ گزشتہ دنوں سبرامنیم سوامی نے امت مالویہ کو ہٹانے کے لیے جو بی جے پی پر دباؤ بنایا تھا، اس کا کوئی اثر بی جے پی پر دیکھنے کو نہیں ملا۔

جے پی نڈّا نے اپنی نئی ٹیم میں او بی سی مورچہ کی ذمہ داری ڈاکٹر کے لکشمن کو سونپی ہے اور راج کمار چاہر کو کسان سیل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح لال سنگھ آریہ کو ایس سی سیل، سمیر اوراؤں کو ایس ٹی سیل اور جمال الدین صدیقی کو اقلیتی سیل کا چیف بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بی جے پی کی اس نئی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ آپ سبھی صدق دل سے اور پوری خود سپردگی کے ساتھ ہندوستان کے لوگوں کی خدمت کرنے کی ہماری پارٹی کی قابل فخر روایت کو بنائے رکھیں گے۔"

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...