بی جے پی ساورکرکو اپنارہنما کے طور پر پیش کررہی ہے  جوبزدل اور غدار تھا؛ کانگریس کارکنوں کی میٹنگ میں یتندر سدارامیا کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2022, 5:11 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،27؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)بی جے پی ایسے شخص کو رہنما کے طور پر پیش کررہی ہے  جوبزدل اور غدار تھا۔  یہ بات  ورونا حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی یتندر سدارامیا نے  کہی۔انہوں نے  ساورکر  کا نام لے کر بتایا کہ  بی جے پی آج ایسے شخص کو عوام کے سامنے  ایسے پیش کرہی ہے  جس نے گوڈسے کو مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ ساورکر جسے انگریزوں پر حملے کے لیے 50سال قید کی سزا سنائی گئی تھی‘ انگریزوں کو معافی نامہ لکھ کر جیل سے باہر آیا تھا۔

 ننجن گوڈو میں کانگریس کارکنوں کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہاتما گاندھی کا قاتل گوڈسے بی جے پی کا لیڈر تھا۔  انہوں نے سوال کیا  کہ بی جے پی کے آباواجداد کون ہیں؟ان کے لیڈران کون ہیں، یہ جاننے کے لیے اگر آپ تاریخ کو کنگھالیں گے تو آپ کو پتا چل جائے گا۔“ یتندر نے ساورکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ   اس نے انگریزوں سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک وہ یہاں ہیں وہ ان کی خدمت کرتا رہے گا۔ ساورکر وہ شخص تھا جس نے ملک کے ہندوؤں اور مسلمانوں میں خلاء پیدا کیا۔ وہ بزدل اور غدار تھا۔ یتیندر نے کہا کہ بی جے پی  آج اسے اپنے قائد کے طور پر پیش کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔