نائٹ کرفیو: میسور و پولیس پابندیوں کو سختی کے ساتھ لاگوکرنے پوری طرح تیار

Source: S.O. News Service | Published on 28th December 2021, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،28؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کووڈ کی نئی گائیڈ لائنس کے تحت بروز منگل 28دسمبر کی رات 10بجے سے نائٹ کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔ اس طرح اب ہرروزرات 10 تا صبح 5بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ یہ نیا قانون 7جنوری تک لاگو رہے گا۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ان نئی ہدایات کو نافذ کرنے کیلئے شہر میسورو اور میسورو ضلع پولیس پوری طرح تیار ہے۔ ان تمام سخت قوانین کے باوجود 31دسمبر کی رات کو بھی تمام گائیڈ لائنس سختی کے ساتھ لاگوکردئے جائیں گے۔نئے سال کا جشن منانے کیلئے 31دسمبر کو بھیڑ کو جمع ہونے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دکانیں، ہوٹلس، ریسٹورانٹ اور شراب کی دکانوں کو رات 10بجے کے بعد کھلے رکھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور پولیس شہر میں گشت کرتے ہوئے رات 9:30بجے کے بعد تمام دکانیں بند کرانے کی کوشش کرے گی۔ لیکن آن لائن کھانا منگوانے پر کوئی پابندی نہیں رہے گی۔ میسور کے تمام سنیما گھروں کو رات9:30بجے کے بعد بند کردیا جائے گا۔ کسی بھی فنکشن ہال اور شادی محل میں کثیر تعداد میں بھیڑ کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور 10بجے کے بعد موٹر گاڑیوں کی چہل پہل کو بند کردیا جائے گا۔ نئے سال کا جشن منانے کیلئے 31دسمبر کی رات کو کسی بھی تقریب کو منعقد کرنے اور پٹاخے پھوڑنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ صرف دوائیوں کی دکانیں کھلی رکھنے کی جازت دی جائے گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔