ریاستی سرکاری نصاب کی غلطیوں کی تصحیح کےلئے متبادل نصابی کتب تیار کریں گے اور بچوں کو توہم پرستی اور اندھی تقلید سے بچائیں گے : دیونور مہادیو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th May 2022, 1:08 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

میسور:25؍مئی  (ایس اؤ نیوز)آر ایس ایس کی سرکار اسکولی بچوں کو جو کچھ سکھانا چاہتی ہے وہ سکھائے ۔ لیکن ہم متبادل کے طورپر دستور کی تمہید، منشاء سمیت سب کچھ انہیں سکھانے کا کام کریں گے۔ ریاست کے مشہور و معروف کنڑا ادیب دیونورمہادیو نے ان خیالات کااظہار کیا۔

شہر میں نصابی کتب کے متعلق اخبارنویسوں کی طرف سےپوچھے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نےکہاکہ نصابی کتب میں کی گئی ترمیم سے جو غلطیاں ہوئی ہیں اس کی تصحیح ، بچوں کی جمہوری طرز پر اٹھان ، دستوری منشاء کو سمجھانے کےلئے متبادل منصوبہ تشکیل دیا جائے گا۔ بچے سوشیل میڈیا پر واٹس اپ ، فیس بک کو استعمال کررہےہیں ہم انہی ذرائع کو استعمال کرتےہوئے غلطیوں کو سدھارنےکا کام کریں گے ۔ دستور کی تمہید کی گن گائیں گے۔ ماہرین کے ذریعے دروس کا انتظام کریں گے ، مذاکروں کا اہتمام کرتےہوئے بچوں میں سوال کرنے،عقلیت کی بنیادوں کو مضبوط کریں گے۔

مہادیو نےکہاکہ میں سرکارسےکہاہوں کہ نصاب میں میرا کوئی سبق شامل نہ کریں ۔ اگر کتابیں شائع ہوچکی ہیں تو حکومت اساتذہ سے کہے کہ وہ میرا سبق نہ پڑھائے۔ وزیر تعلیم بی سی ناگیش کی طرف سے دئیے گئے ’ دیونور مہادیو کو کوئی بہکا رہاہے‘ والے بیان کا جواب دیتےہوئے دیونورمہادیو نےکہاکہ اگر ایسا ہے تو پھر انہیں (بی سی ناگیش ) کو کوئی بہکا رہاہے؟ ناگپورکے سنگھ پریوار بہکا رہے ہیں ؟ انہی سے سوال کرنے کہا۔

دیونور مہادیو نے دوٹوک اندازمیں کہاکہ ان کے پاس اقتدار ہے ، اندھےہوگئےہیں، اندھا کہیں جا کر ٹکرا سکتاہے، رہنے دیجئے۔ انہیں جو کرنا ہے وہ کریں ۔ لیکن سوشیل میڈیاکے ذرائع کو استعمال کرتےہوئے بچوں کو اندھی تقلید، توہم پرستی  بچائیں گے اور ان میں سوال کرنے کا جذبہ پیدا کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

کوپل میں نابینا شخص کے ساتھ زیادتی کا معاملہ - انجینئر سمیت 2 ملزمین گرفتار

کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں پچھلے پانچ سالوں میں رہائشی اسکولوں کے 92 طلبہ کی ہوئی ہے مشکوک موت - 29 طلبہ نے کی تھی خودکشی

ریاستی لیجسلیٹیو اسمبلی کی شیڈولڈ کاسٹس اینڈ ٹرائبس ویلفیئر کمیٹی نے حالیہ اسمبلی سیشن میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں کرناٹکا ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (کے آر ای آئی ایس) کی طرف سے چلائے جا رہے اسکولوں اور کالجوں میں 92 طلبہ کی مشکوک ...

بجلی چوری معاملے میں کماراسوامی سے جرمانہ وصول کرنے والے بیسکام افسران کے گھر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے خلاف بجلی چوری چوری کا جو الزام لگا تھا اور اس پس منظر میں بیسکام کے جن افسران نے کمارا سوامی کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کی کارروائی کی تھی ان کے گھروں پر لوک آیوکتہ کے ذریعے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

کرناٹک کے وجے پورا کے ایک پلانٹ میں پروسیسنگ یونٹ منہدم؛ سات مزدوروں کی موت؛ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نعشیں برآمد

ریاست کرناٹک کے وجئے پورا کے راجا گرو انڈسٹریز کے گودام میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں کام کرنے کے دوران اچانک قریب 11 کارکنوں پر مکئی کی بوریاں گر گئیں، جس میں دب کر سات مزدورہلاک ہوگئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاونس فورس کے اہلکاروں سترہ گھنٹوں کے مسلسل آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کی ...

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...