میانمار تختہ پلٹ کے خلاف مظاہرہ کی کوریج کرنے والے میڈیا اداروں پر پابندی عائد!

Source: S.O. News Service | Published on 10th March 2021, 12:15 PM | عالمی خبریں |

میانمار، 10؍مارچ (ایس اونیوز ؍ایجنسی) میانمار میں تختہ پلٹ کے بعد عوام کا اس کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ میانمار میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ حراست میں لیے گئے تقریباً 200 طلبا کی حمایت میں ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون میں پیر کے روز مظاہرہ کیا گیا اور لوگوں نے رات آٹھ بجے لگائے گئے کرفیو کی بھی خلاف ورزی کی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق میانمار کی فوج نے ان مظاہروں کی کوریج کرنے والے پانچ میڈیا اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آنگ سان سو چی کی منتخب حکومت کو گزشتہ مہینے فوج نے ہٹا کر تختہ پلٹ کر دیا تھا، اور اس کے خلاف روزانہ میانمار کے شہری احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ فوجی حکومت نے اس مظاہرے کی میڈیا کوریج پر سختی کے ساتھ پابندی عائد کر دی ہے اور پانچ میڈیا اداروں مجّما، ڈی وی بی کھت تھت میڈیا، میانمار ناؤ اور سیون ڈے نیوز کے لائسنس رد کر دیئے گئے ہیں۔ سرکاری چینل ایم آر ٹی وی پر کہا گیا ہے کہ ’’ان میڈیا کمپنیوں کو کسی بھی اسٹیج یا تکنیک سے نشریہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ یہ پانچ میڈیا ادارے مظاہرے سے متعلق خبروں اور واقعات کا براہ راست نشریہ کر رہے تھے۔ پابندی لگانے سے پہلے ’میاماں ناؤ‘ کے دفتر پر پیر کو چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ حکومت نے تختہ پلٹ کے بعد درجنوں صحافیوں کو حراست میں لیا ہے جن میں ’میاماں ناؤ‘ کے نامہ نگار اور ایسو سی ایٹیڈ پریس کے تھن جو شامل ہیں۔ ان پر بدامنی پھیلانے کا الزام ہے جس کے لیے تین سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولس نے یانگون کے پڑوس میں واقع سانچونگ میں گھیرابندی کر کے گھر گھر تلاشی مہم چلائی، جس کے بعد رات میں مظاہرہ شروع ہوا۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی نظر سے بچ کر کچھ لوگوں کے گھروں میں چھپے لوگوں کی تلاش کرنے کے لیے پولس نے یہ مہم چلائی۔ سوشل میڈیا پر یہ باتیں تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد لوگ مظاہرین کی حمایت میں سڑکوں پر اتر آئے۔

انسین ضلع میں لوگوں نے سڑکوں پر گیت گاتے ہوئے اور نعرہ لگا کر جمہوریت کی بحالی کے لیے مظاہرہ کیا۔ میانمار کے وقت کے مطابق نصف رات تک پولس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کا کوئی واقعہ ہونے کی اطلاع نہیں ملی، حالانکہ سیکورٹی فورسز نے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، کھڑکی سے دیکھ رہے لوگوں کو پھٹکارا اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال کیا۔ کچھ جگہوں پر ربر کی گولیاں چلنے کی بھی خبریں ملی ہیں جن سے لوگ زخمی ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...