میرا فون ٹیپ کیا جارہا ہے۔ حکومت پر شیو کمار کا الزام؛ فون ٹیپنگ کا تجربہ کانگریس کو زیادہ ہے۔ اس میں ہمیں دلچسپی نہیں:بسوراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2020, 12:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اگست(ایس او  نیوز) میرا فون ٹیپ ہورہا ہے، صبح سے مجھے ٹھیک سے کال نہیں آرہے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے ریاستی بی جے پی حکومت پر سنجیدہ الزام لگا یا ہے۔ ہمارے پارٹی لیڈر سدرشن نے کہا کہ انہوں نے صبح سے 20 سے زیادہ بار مجھے کال کیا لیکن مجھے کالس نہیں آرہے ہیں۔حکومت جو چاہے کرے لیکن میرا فون ٹیپنگ کیوں کروایا جارہا ہے؟ اس طرح شیو کمار نے حکومت پر یہ سنجیدہ الزام لگایا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میرا فون ٹیپنگ ہورہا ہے،یہ صد فی صد سچ ہے۔ اس طرح پہلے بھی ہوتا تھا۔ اب دوبارہ ٹیپ کیا جارہا ہے۔ شیو کمار کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے وزیر مال گزاری آر اشوک نے کہا کہ وہ خود فون ٹیپنگ کے معاملہ میں پکڑے گئے ہیں۔ اس لئے اس خوف سے وہ (شیو کمار) ریاستی حکومت پر فون ٹیپنگ کاالزام لگا رہے ہیں۔

دوبارہ فون ٹیپنگ:ریاست میں فون ٹیپنگ کا معاملہ نیا نہیں ہے۔ وقتاً فوقتاً سیاستدانوں کے فون ٹیپنگ کا معاملہ منظر عام پر آتا ہے اور سیاستدان ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں۔ ریاست میں پھر ایک بار فون ٹیپنگ کا معاملہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ شیو کمار ان کے فون ٹیپنگ کا الزام حکومت پر لگا رہے ہیں۔ شیو کمار کے مطابق شہر کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی میں ہونے والے تشدد کے بعد تازہ صورتحال کا جائزہ لینے اور ملزم کون کون ہیں اس کا پتہ لگانے حکومت میرا فون ٹپینگ کروا رہی ہے۔ میں کس سے بات کرتا ہوں، کیا بات کرتا ہوں یہ سب ریکارڈ کیا جارہا ہے۔اشوک نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بی جے پی لیڈروں کے فون ٹیپ کرواتی تھی، اس کی جانچ ہوچکی ہے، جواب الزام لگا رہے ہیں وہی اس میں ملوث ہیں۔

فون ٹیپنگ کا تجربہ کانگریس کوہے: ریاستی وزیر برائے داخلہ امور بسوراج بومئی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فون ٹیپنگ کا زیادہ تجربہ کانگریس کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اچھا انتظامیہ فراہم کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، ہمیں کسی کا فون ٹیپ کرنے میں دلچسپی نہیں۔ اپنے لیڈروں سے بات نہیں کرسکے اس لئے شیو کمار کا حکومت پر فون ٹیپنگ کا الزام لگا نا درست نہیں۔ ہمیں کسی کا فون ٹیپ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ ایسے معاملہ میں خود شیو کمار ملوث ہیں۔ اس کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں کا زیادہ تجربہ شیو کمار کو ہے۔ ہمیں نہیں۔ ہماری حکومت پر شیو کمار کا الزام سفید جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں۔

سوامیوں کے فون ٹیپ:اس معاملہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے میڈیکل تعلیم ڈاکٹر سدھا کرنے کہا کہ فون ٹیپنگ کروانے کی نحوست ہماری حکومت پر ابھی آئی نہیں، اس معاملہ کو سیاسی رنگ دے کر شیو کمار پبلی سٹی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ جب اقتدار میں تھے اس وقت کئی سوامیوں کے فون ٹیپ کروانے کا معاملہ سچ ہے اور یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، زندہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...