شری کانت تیاگی بی جے پی کے ہی لیڈر ہیں، بیوی کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2022, 9:44 PM | ملکی خبریں |

نوئیڈا،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں ایک خاتون سے بدتمیزی کرنے والے شری کانت تیاگی کی بیوی انو تیاگی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر بی جے پی رکن ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انو تیاگی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہیش شرما کے اشارے پر ان کے کنبہ کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہیش شرما نے شری کانت تیاگی کے بی جے پی رکن ہونے سے انکار کیا تھا۔ اس سلسلے میں شری کانت تیاگی کی بیوی نے آج کہا کہ ’’میرے شوہر بی جے پی رکن تھے۔ یہ پورا ڈرامہ مہیش شرما کے اشارے پر کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے پولیس کمشنر کے ساتھ بدسلوکی کی، اس لیے پولیس ہمارے ساتھ برا سلوک کر رہی ہے۔‘‘

انو تیاگی کا کہنا ہے کہ ’’میرے شوہر نے پہلے دن خود سپردگی کر دی ہوتی، لیکن ہم صرف ایک وکیل کا انتظار کر رہے تھے تاکہ ہم مناسب قانونی مدد لے سکیں۔ اگر مجھے پولیس اسٹیشن میں حراست میں نہیں لیا گیا ہوتا تو میرے شوہر نے اگلے دن خود سپردگی کر دی ہوتی کیونکہ میں ایک وکیل کے ذریعہ قانونی مدد مانگ سکتی تھی۔‘‘ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شری کانت تیاگی نے خودسپردگی کی تھی، وہ کسی چھاپہ ماری میں نہیں پکڑے گئے ہیں۔ حالانکہ نوئیڈا پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ اس نے شری کانت تیاگی کو چھاپہ ماری میں گرفتار کیا ہے۔

انو تیاگی نے الزام عائد کیا کہ ان کے ملازمین کو تھرڈ ڈگری کا ظلم برداشت کرنا پڑا، ساتھ ہی ان کے بچوں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے جسمانی طور سے حراساں نہیں کیا گیا، لیکن مجھے ذہنی طور پر حراساں کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ہر ممکن طریقے سے غلط روہی اختیار کیا، بھلے ہی میں جانچ میں پورا تعاون کر رہی تھی۔ یوگی جی اب کہاں ہیں؟ کیا میں ایک خاتون نہیں ہوں؟‘‘

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔