عبداللہ اعظم خان رہا ہوکر گھر پہنچے، حوصلے بلند، الیکشن لڑنے اورجیتنے کا عزم۔جیل میں اعظم خان پر مظالم کا حوالہ دیا، جان کو خطرہ لاحق ہونے کا الزام بھی لگایا

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2022, 9:11 PM | ملکی خبریں |

رامپور،16؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان تمام ۴۳؍ معاملوں میں ضمانت ملنے کے بعد سنیچر کو ۲۳؍ مہینے بعد رہا ہو گئے۔ ان کی رہائی کے موقع پر سیتار پور جیل  کے باہر ان کے خیر مقدم کیلئے حامیوں کا  جم غفیر موجود تھا جبکہ گھر کو رنگ برنگے قمقموں  سے سجایا گیاتھا۔گھر پہنچنے پر انہوں  نے جہاں  پرعزم  لہجے میں کہا کہ وہ نہ صرف الیکشن لڑیں گے بلکہ جیتیں گے وہیں  اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ   اس بار اکھیلش یادو ہی وزیراعلیٰ بنیں گے۔  اپنے والد کے پارلیمانی حلقہ رامپور پہنچنے کے بعد عبداللہ اعظم نے کہا کہ اس مرتبہ انتخابات حکومت بمقابلہ عوام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں انہیں بہت اذیتیں دی گئیں۔ اپنے والد کے تعلق سے عبداللہ  اعظم خان نے کہا کہ  جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔  سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم نے  کہا ’’جتنا ظلم ہو سکتا تھا وہ کیا گیا۔ آج بھی میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ ہے۔  ان کو کچھ بھی ہوا تو حکومت اور جیل انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔‘‘ عبداللہ اعظم نے اپنے گھر کے باہر پولیس کی تعیناتی پر بھی اعتراض کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب لوگ گھر پر ملاقات کرنے بھی نہیں آسکتے۔  رام پور میں غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر بھی سوال  کھڑے کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ موجودہ افسران کے رہتے غیر جانبدارانہ انتخابات ممکن نہیں، لہٰذا الیکشن کمیشن کواس کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ’’یہ انتخابات حکومت بمقابلہ عوام ہوں گے۔ ریاست میں نظم و نسق کی صورت حال ابتر ہے۔ پولیس امپور والوں کی ہڈیاں توڑنے اور بھینس اور بکری چوری کے الزام مین جیل بھیجنے کیلئے ہی ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ میں الیکشن لڑوں گا بھی اور جیتوں گا بھی۔ اعظم خان جو ۹؍ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، ایسے مقدمات میں قید میں ہیں جن میں لوگوں کو پیشگی ضمانت مل جاتی ہے۔‘‘ انہوں  نے ریاست  کے  انتخابی منظر نامہ کے تعلق سے پرامید لہجے میں کہا کہ ’’اس بار اکھلیش یادو ہی ۲۰۰؍ فیصد وزیراعلیٰ بنیں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...