ممبئی بم دھماکوں کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچی گئی تھی: ممبئی آفٹرایودھیا کتاب میں جتیندر دکشت کا خیال

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2022, 10:06 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،4؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) نامور ٹی وی جرنلسٹ جتیندر دکشت نے بابری مسجد کی شہادت کے بعد ممبئی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات اور اس کے بعد ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں پر لکھی گئی اپنی کتاب ممبئی آفٹر ایودھیا پراظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کی آڑمیں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچی گئی تھی ان کے مطابق کسی ایک شخص کے غیر سماجی فعل سے پوری قوم کو بدنام نہیں کیا جاسکتا اور نا ہی بعض لوگوں کے کسی فعل سے کسی قوم کی شناخت ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نامور ٹی وی چینل اے بی پی مازھا کے ویسٹرن انڈیا چیف جتیندر دکشت نے ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے کے ڈونگری سے قریب مسجد بندر اسٹیشن کے نزدیک پرورش پائی تھی۔ انہوں نے اپنی کتاب میں ان فرقہ وارانہ فسادات اور بم دھماکوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات کے ایام کا ذکر کرتے ہوئے دکشت نے کہا کہ ا ن کے بچپن کی بات ہے جب گستاخ رسول ﷺ سلمان رشدی کی کتاب شیطانی آیات کے خلاف ممبئی کے محمد علی روڈ پر احتجاج ہوا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کی تھی۔ جس میں 12 مسلم نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ نیز اس احتجاج میں وہ بھی صرف ایک تماشائی کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے۔ اور اس وقت ان کے پیر پر بھی کانچ کی بوتلیں لگیں تھی جس سے وہ لہو لہان ہوگئے تھے۔

جتیندر دکشت نے کہا کہ انہیں زخمی حالت میں ایک باشرع مسلمان بزرگ نے اپنے ہاتھوں سے اٹھاکر گھر تک پہنچایا تھا۔ جسے وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ تین برسوں کی انتھک محنتوں سے لکھی جانے والی اس کتاب میں دکشت نے بابری مسجد کی شہادت کے بعد ممبئی کے بدلتے چہرے کا تذکرہ کیا ہے۔ اور انہوں نے 1990ء سے کشمیر میں جاری خونی جنگ کا ممبئی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات اور بم دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات نے ہر کسی کے ذہنوں میں فرقہ واریت کا زہر گھول دیا ہے۔ نیز اگر اب بھی ہم نہیں سنبھلے اور ہندو۔مسلم اتحاد کو برقرار نہیں رکھا تو پھر وہ دن دور نہیں جب ملک کو خانہ جنگی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہم تباہی و بربادی کے دہانے پر کھڑے ہوجائیں گے۔

دکشت نے اپنی کتاب میں ممبئی میں ہوئی گینگ وار کا بھی تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کس طرح سے بابری مسجد کی شہادت کے بعد انڈر ورلڈ پر بھی فرقہ واریت کا رنگ چڑھ گیا تھا نیز کس طرح سے شہر کی سیاست میں بھی تبدیلیاں رونما ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...