مسلمانوں کا 20حلقوں سے ٹکٹ طلب کرنا غلط نہیں: ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | Published on 17th December 2022, 12:55 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 17؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اگلے اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کی طرف سے20حلقوں میں ٹکٹ دینے کے مطالبے پر کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مطالبے میں کوئی حرج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے کی طرف سے زیادہ ٹکٹوں کے لئے درخواست دینا اور امیدواروں کی سفارش کرنے میں کوئی حرج نہیں، پارٹی کے لئے اگلے انتخابات میں جیت سب سے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ مسلمانوں کو سیاسی طور پر مضبوط کیا جائے۔جب کونسل میں چار سیٹیں خالی تھیں تو اقلیتی طبقے کو آواز ملے اسی مقصد کے تحت دو نشستیں اقلیتوں کو دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے طور پر بعض ایسے حلقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں سے مسلمان کامیاب ہوسکتے ہیں۔ان حلقوں کے لئے مسلم ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...