عید کی خریداری ، دوسروں کے گھروں میں بھی خوشیاں ضرور پہنچیں ۔۔۔۔از: محمد نفیس خان ندوی

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2021, 6:06 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

 کورونا وبا ءکے سبب ہلاکتوں اور لاک ڈاؤن سے درپیش مشکلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نظام زندگی مفلوج ہے، پیٹ کی آگ بجھنے کا نام نہیں لے رہی ہے، ضرورتوں نے لا چارو بے بس کردیا ہے، اگر یہ سلسلہ دراز ہوا تو جو لوگ ابھی ناؤنوش کے محتاج ہیں کیا بعید کل  وہ اپنی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے مجرم بھی نہ بن جائیں ۔ حالات کی نزاکت اور قدرتی آفت کے بیچ رمضان المبارک کا مہینہ بھی سایہ فگن ہے۔ رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے، مغفرتوں کی نوید مسلسل قائم ہے۔ دوعشرے مکمل ہوئے ، بس آخری عشرہ کے چند دن اور پھر عید کی خوشیاں ہی خوشیاں ، عید کا دن قریب آپہنچا ہے اور عید کی خریداری کو لے کر متعدد ہدایات بھی سامنے آچکی ہیں۔ اپنی اپنی رائے اپنا نظریہ ۔ یادرہے کہ عید کا تہوار ہمارا مذہبی تہوار ہے، اس کی مشروعیت رب العالمین کی جانب سے ہے اور بحیثیت مسلمان ہم اس تہوار کو اسلامی رنگ و آہنگ کے ساتھ ہی منائیں گے، ان شاء اللہ۔ 

رہی بات عید کی خریدار کی تو چند پہلو قابل توجہ ہیں ۔ عید کی خریداری تو کی جائے البتہ اسراف سے پوری طرح اجنتاب کیا جائے۔ مثلاً آپ ہر سال پانچ ہزار کا سوٹ لیتے ہیں تو اس بار ایک ہزار یا اس سے کم کا ہی لے لیجیے ۔ ہر بار الگ اگ اور کئی کئی سوٹ سلواتے ہیں، اس مرتبہ صرف عید کے دن کے سوٹ پر اکتفا کیجیے ۔ وہ غیر ضروری سامان جن کا تعلق نمائش اور فیشن سے ہے ان کی خریداری بالکل نہ کریں۔ البتہ بنیادی چیزوں کی خریداری بقدر ضرورت کی جاسکتی ہے۔ آپ عید کا تہوار سادگی سے منائیں اور سادگی کو برقرار رکھنے کے لیے جن بنیادی چیزوں کی ضرورت ہے ان کی خریداری کیجیے لیکن خیال رہے کہ آپ جو کچھ خریدیں اس  میں ان چھوٹے تاجروں کو ترجیح دیں جن کی دوکانیں آپ کے محلہ میں ہیں، یا باراز میں کم جاذب نظر ہیں یا جو فٹ پاتھ پر بساط لگالتے ہیں اور ممکن ہو تو اس بار غیر  ضروری بھاؤ بھی نہ کریں۔ بڑی بڑی دکانوں یا برانڈ یڈ کمپنیوں کو اس مرتبہ ترجیح نہ دیجیے۔ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ بہت سے چھوٹے دکانداروں کی آمدنی کا واحد ذریعہ ان کا یہی پیشہ ہے جو اس لاک ڈاؤن میں بالکل معطل ہے اور ان کا کاروبار آپ ہی پر منحصر ہے، اگر آپ نے کمل بائیکاٹ کردیا تو ان کی پریشانیاں اور بھی بڑھ سکتی ہیں۔ کتنے مرد اور کتنی خواتین ایسی بھی ہیں جو اپنا گھر سلائی کی آمدنی سے ہی چلاتی ہیں، اگر آپ نے اس مرتبہ ان سے کپڑے نہیں سلوائے تو ان کا کیا حال  ہوگا؟ اس لیے آپ ان کی بھی فکر کریں۔ 

 ہمارے معاشرے میں ایک متوسط طبقہ ایسا تھی ہے جو ٹھیلا لگاتا ہے، فٹ پاتھ پر بسط لگاتا ہے، سلائی بنائی کرتا ہے، محلہ محلہ اپنے سر پر کپڑوں کی گٹھری لیے پھرتا ہے ۔ اس افتاد میں وہ نہ آپ سے مدد مانگ سکتا ہے اور نہ آپ اس کے تعاون کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ خود دار اور سب سے زیادہ پریشان حال یہی طبقہ ہے۔ ان کی خود اری کو ٹھیس پہنچائے بغیر ان کی  مدد اسی طرح کی جاسکتی ہے کہ آپ ان سے کچھ خرید لیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم عید میں نیا لباس زیب تن فرماتے تھے، اگر اللہ نے آپ کو نوازا ہے تو آپ بھی نئے کپڑے پہنئے۔ 

یادرہے لباس کا نیا ہونا سنت ہے ’مہنگا‘ ہونا سنت نہیں ہے اور جس کی استطاعت نئے کپڑے سلوانے کی نہ ہو وہ اپنے سارے کپڑوں میں جو سب سے اچھا ہو اس کو پہنے ، ان شاء اللہ اس سے بھی سنت ادا ہوجائے گی۔  اس تحریر کا مقصد صرف اتنا ہی ہے کہ ہماری کوخود اعتمادی قائم رہے ، ہم اپنے گناہوں پر نادم ہیں اور اللہ کی رحمت سے مایوس بھی نہیں ہیں۔ ہم حالات سے گھبر ا کر بھاگنے  والے نہیں ہیں، ہم ہر  حال  میں اپنے رب کے احکام کے پابند ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پورے ایمانی جوش کے ساتھ عید منائیں گے اور اسراف جیسے گناہوں سے  بچتے  ہوئے پوری سادگی سے منائیں گے اور اس کوشش کے ساتھ کہ ہماری وجہ سے دوسرے گھروں میں بھی عید کی  خوشیاں پہنچ سکیں۔ واللہ ہو المستعان

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل جالی میں انڈر گراونڈ ڈرینیج کا مسئلہ؛ ممکنہ کنووں کو خراب کرنے والے چمبرس کی درستگی کے بعد ہی کام کو بڑھایا جائے گا آگے؛ ایک ہفتہ کے اندر سڑکوں کی مرمت کی یقین دھانی

بھٹکل کے جالی پٹن پنچایت حدود میں  تعمیر کئے جارہے  انڈر گراونڈ ڈرینیج (یو جی  ڈی)  کا مسئلہ بارش کے بعد مزید پیچیدہ ہونے کے بعد  گذشتہ روز  جالی پنچایت آفس میں  واٹر بورڈ انجینر سمیت  بھٹکل انڈر گراونڈ ڈرینیج کے کام کرنے والے کنٹریکٹر کے  ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس ...

کورونا کی تیسری لہر کو لے کر ریاستی ماہرین کمیٹی نے ریاستی حکومت کو سونپی سفارشی رپورٹ : وائرس شدت اختیار کرنےپر 3لاکھ بچے متاثر ہونے کا خدشہ

اگلے 6سے 8ہفتوں میں ملک میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہونےکے متعلق ماہرین نےمتنبہ کیا تو ریاستی  حکومت نے ڈاکٹر دیوی شٹی کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بتائیں کہ  تیسری لہر کو روکنے کے لئے کیا کیا اقدامات کریں۔ ڈاکٹر دیوی شٹی کی قیادت والی ماہرین کی کمیٹی نے ...

منگلورو : کلاک ٹاور کے پاس پولیس کی اچانک چیکنگ ۔ غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے والوں کے خلاف کی گئی کارروائی

دو دن پہلے شہر میں لاک ڈاون کے اوقات میں کمی کرنے کے بعد سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کا ہجوم لگ گیا تھا۔ اس پر قابو پانے کے لئے پولیس کے افسران نے کلاک ٹاور کے پاس اچانک چیکنگ شروع کردی اور غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے والوں کے خلاف معاملات درج کرلیے۔

اترکنڑا میں 77373افراد کو کووڈکا دوسرا ٹیکہ دیا جاچکا ہے: صحت عامہ کی رپورٹ

اترکنڑا میں ابھی تک 77173لوگوں کو کووڈکا ٹیکہ لگایاجاچکاہے۔ منگل کی شام 7بجے تک ملی رپورٹ کے مطابق 1590ڈوز باقی ہیں۔ جس میں کووی شیلڈ 740اورکو ویکسن 850ڈوز ٹیکوں کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس بات جانکاری  ڈسٹرکٹ  آر سی ایچ افسر ڈاکٹر رمیش راؤ نے دی۔

جناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے نئے صدر منتخب

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل  کے نائب صدرجناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب اب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے  صدر منتخب ہوئے ہیں۔ پیر کو جماعت کے دفتر میں منعقدہ انتظامیہ میٹنگ میں  انہیں اس عہدہ کےلئے بالاتفاق رائے منتخب کیا گیا۔ یاد رہے کہ خلیفہ جماعت ...

کاروار میں کووڈ ٹیکہ مہم کا افتتاحی پروگرام : ہر ایک ٹیکہ لگوائیں اور اپنی جان کی حفاظت کریں : روپالی نائک

کورونا پر قابو پانے کے لئے حکومتیں کام کررہی ہیں، ملک بھر میں 21جون سے شروع ہوئے مفت کووڈ ٹیکہ مہم میں ہرایک ٹیکہ لگاتے ہوئے اپنی جان کی حفاظت کا سامان کرنے کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے عوام سے اپیل کی۔

بنگلورو: ’میڈیکل ٹیررزم ‘ کا ٹائٹل دینے والی بی جے پی اب خاموش کیوں ہے ؟:کانگریس کا سوال

بیڈ بلاکنگ دھندے کو ’’میڈیکل ٹیررزم ‘‘ کا نیا ٹائٹل دینے والی بی جےپی اب خاموش  کیوں ہے، اس سلسلے میں کوئی زبان  کیوں نہیں کھول رہا ہے، یہ سوال   ریاستی کانگریس نے بی جے پی سے کرتے ہوئے  جواب مانگا ہے۔

فائیوجی کا ریڈئیشن نقصان دہ نہیں ، بلکہ ٹیکنالوجی کا بےجا استعمال نقصان دہ: فائیوجی کے ماہر انجنئیر محمد سلیم نے فراہم کیں معلومات

فائیو جی ٹکنالوجی ان دنوں عوام کے درمیان بحث کا موضوع ہے۔ کورونا وبا کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے لوگوں نے اس کے تار 5جی ٹکنالوجی سے جوڑنے کی بھی کوشش کی ہے۔یہ سارا معاملہ کیا ہے اسے سمجھنے کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر سے  مشرف علی کی بات چیت کا ...

کرونا ویکسین اور افواہوں کا بازار ؛ افسوسناک بات یہ ہے کہ بے بنیاد افواہیں مسلم حلقوں میں زیادہ اڑائی جا رہی ہیں ۔ ۔۔۔ آز: سہیل انجم

مئی کا مہینہ ہندوستان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوا۔ اس مہینے میں کرونا کی دوسری لہر نے ایسی تباہی مچائی کہ ہر شخص آہ و بکا کرنے پر مجبور ہو گیا۔ اپریل اور مئی کے مہینے میں کرونا سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ نہ تو شمشانوں میں چتا جلانے کی جگہ تھی اور نہ ہی قبرستانوں ...

رکن اسمبلی نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے بھٹکل اور ہوناور سرکاری اسپتال کے لئے کیا آکسیجن سہولت والی دو ایمبولنس کا انتظام

بھٹکل ۔ہوناور اسمبلی حلقہ کے  ایم ایل اے سنیل نائک نے اپنے  حلقہ کے دو تعلقہ اسپتالوں کے لئے آکسیجن والی سہولت کا انتظام کیا  جس سے کووڈ کے اس وبائی دور میں   عوام کو فوری طور پر  ایمبولنس  کی مدد سے اسپتال پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

ملت کے کروڑ وں کے اثاثے ہیں مگر،غریب مسلمان گزربسر کیلئے ز یورات گروی رکھنے پر مجبور۔ مسلمانوں کی اکثریت آمدنی سے بالکل محروم۔بلا سودی قرض کی فراہمی کے ذریعہ پریشان حال ملت کی مدد ممکن

 کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے سارے ملک میں معاشی بدحالی پیدا کردی ہے۔ ملک کے تمام ہی طبقات معاشی پریشانیوں اور مسائل کا شکار ہیں۔ خاص طور پر مسلمان اس لاک ڈاؤن میں بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔