عالمی یوم بنات کے موقع پر بنگلور کی اقرا اسکول کی نور عائشہ کا لڑکوں کی تعلیم کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2019, 6:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اکتوبر(ایس او نیوز) عالمی یوم بنات کے موقع پر  اقرا انٹرنیشنل اسکول بنگلور کی بانی ڈائرکٹر نور عائشہ نے   معاشرتی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے مسلمانوں پر زور دیا کہ مسلمانوں کو لڑکیوں کی تعلیم پر بھی اتنی ہی اہمیت دینی چاہیے جتنی اہمیت وہ لڑکوں کی تعلیم پر دیتے ہیں۔ کارڈف سے بزنس گریجویٹ نور عائشہ نے کہا کہ آج لڑکیوں نے اپنی صلاحیت ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف امور خانہ داری میں ماہر ہیں بلکہ ملک کے انتظام و انصرام بھی بہتر ڈھنگ سے چلاسکتی ہیں۔ آج لڑکیاں زندگی کے تمام شعبہ حیات میں چھائی ہوئی ہیں۔اس لئے انہیں نظر انداز کرنا قوم کی تعمیر و تشکیل کو نظر انداز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مسلم لڑکیوں کو بھی زندگی کے ہر شعبے میں چھا جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیم شرح دیگر برادران وطن کے مقابلے میں کم ہے۔ مسلمانوں میں ڈراپ آؤٹ بھی بہت زیادہ ہے۔ لڑکیوں کا ڈراپ آوٹ 70فیصد تھا جس میں کچھ کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین پر حملے، مسلم لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور مسلم نوجوانوں کو ہراساں کیا جانا یہاں اس لئے بھی آسان ہوگیا ہے کہ کیوں کہ ہم تعلیم سے دور ہیں اپنے حقوق و اختیارات سے اتنے واقف نہیں ہیں جتنے ہمیں ہونے چاہئیں۔ اگر ہم اپنے حقوق کا دفاع کرنا سیکھ جائیں تو ہماری پریشانیاں کم ہوسکتی ہیں اور اس کا سب سے اہم ہتھیار تعلیم ہے، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے لڑکیوں کی تعلیم سے گہرا رشتہ ہے۔ کیوں کہ لڑکیاں اگر تعلیم یافتہ ہوتی ہیں تو نہ صرف پورا خاندان تعلیم یافتہ ہوتا ہے بلکہ اس سے معاشرہ بھی فیضیاب ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیں لڑکیوں کی تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اعدد و شمار کے حوالے سے محترمہ عائشہ نے کہا کہ مسلمانوں میں میٹرک کرنے والے 17فیصد ہیں۔ گریجویٹ کی سطح تک پہنچتے پہنچتے یہ شرح چار فیصد تک رہ جاتی ہے۔ تو ظاہر سی بات ہے کہ جس قوم کی یہ صورت حال ہو وہ قوم کیسے ترقی کرسکتی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ نہ صرف اپنے بچوں کو اسکول و مدارس بھیجیں بلکہ تعلیمی ادارے بھی قائم کریں۔ جنوبی ہند کے مسلمانوں نے اس سلسلے میں کچھ اقدامات کیے ہیں جس کے بہتر بتائج برآمد ہو رہے ہیں لیکن شمالی ہند کے مسلمان اس معاملے میں کافی پیچھے ہیں۔ انہیں سمت میں بہت آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین سے چھ سال کی عمر کے ملک کے سات کروڑ 40 لاکھ بچوں میں سے دو کروڑ پری اسکول کی تعلیم سے محروم ہیں، ان میں زیادہ تر طالب علم غریب ترین خاندانوں اور معمولی کمیونٹیز سے آتے ہیں. ملک میں اقلیتی کمیونٹیز میں اس عمر کے بدھ مت اور نوبوددھ کمیونٹیز کے 18.2 فیصد، جین کمیونٹی کے 12.4 فیصد، سکھ کمیونٹی کے 23.3 فیصد، عیسائی کمیونٹی کے 25.6 فیصد اور مسلم کمیونٹی کے 34 فیصد بچے پری اسکول کی تعلیم سے محروم ہیں۔ وہیں، ہندو خاندان کے بھی 25.9 فیصد بچے پری اسکول کی تعلیم نہیں پاتے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...