مہاراشٹراکے مسلمانوں نے زکوٰۃ کی رقم سے سرکاری اسپتال کو عطیہ میں دیاآئی سی یو یونٹ۔ وزیر اعلیٰ نے کی مسلمانوں کی ستائش

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2020, 9:19 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

ممبئی،28؍مئی (ایس او نیوز) ایچل کرنجی مہاراشٹرا کا وہ علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ کپڑے تیار کیے جاتے ہیں اسی لئے اس شہر کو ’مانچسٹر آف مہاراشٹرا‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

2.88لاکھ کی آبادی والے اس شہر میں 78.32فی صد آبادی ہندوؤں کی ہے۔ جبکہ 15.98فی صد مسلمان رہتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا عام پیشہ کپڑا سازی ہے۔جب سے کووِڈ وباء پھیلی ہے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لئے سہولت نہ ہونے سے بڑی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ یہاں پر واقع اندراگاندھی میموریل (آئی جی ایم) ہاسپٹل میں بھی مریضوں کے علاج کے لئے درکار دیگر سہولتو ں کے علاوہ آئی سی یو یونٹ بھی نہ ہونے سے عوام کو بڑی دشواری پیش آرہی تھی۔خیال رہے کہ پورے مہاراشٹرا میں کووِڈ نے قہر مچارکھا ہے اس وباء کے دور میں بھی سیاست داں حکومت گرانے اور بچانے کے کھیل میں الجھے ہوئے ہیں۔یا پھر سوشیل میڈیا پر فرقہ وارنہ اشتعال انگیزی کا بازار گرم کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کے علاوہ مہاجر مزدوروں کی مشکلات میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ایسے بحرانی دور میں ایچل کرنجی نامی ایک چھوٹے سے شہر سے مسلمانوں نے  رمضان کی زکوٰۃ اور صدقات کومفاد عامہ کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور 36لاکھ روپے کی بھاری رقم اکٹھا کرکے ایک جدید سہولتوں والا آئی سی یو یونٹ اندراگاندھی میموریل ہاسپٹل کو عطیہ میں دے دیا۔ جس میں علاج کے انتظامات والے10 بستروں کا ایک وارڈ شامل ہے۔

اس شہر کے ایک باشندے اَتُل نے بتایا کہ:”آئی جی ایم ہاسپٹل بہت ہی بدحالی کا شکار تھا۔ضروری آلات، اسٹاف اور دیگر سہولتیں موجود نہ رہنے کی وجہ سے مریض وہاں جانے سے خوف کھاتے تھے۔ حالانکہ ابھی ایچل کرنجی میں کووِڈ 19کے زیادہ معاملات سامنے نہیں آئے ہیں، لیکن آئندہ دنوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے کا امکان موجود ہے۔اب یہ جو نئی سہولت فراہم کی گئی ہے اس سے ان غریب مریضوں کو بڑا فائدہ ہوگا جو پرائیویٹ اسپتالوں کا خرچ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔“

مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ایچل کرنجی کے مسلمانوں کے اس کارخیر اور بہترین عملی اقدام کی دل کھول کر ستائش کی ہے۔انہوں نے ایک ویڈیوکانفرنس پیغام میں کہا: ”ایچل کرنجی کے مسلمانوں نے اس ملک کے دوسرے لوگوں کو ایک راستہ دکھایا ہے۔اب تک ہم نے پوری ہمت اور صبر کے ساتھ کورونا وائرس کو قابو میں کیا ہے۔آئندہ اس کے لئے عوام کی شرکت بھی ضروری ہوگئی ہے۔مسلم طبقے نے اس کی بہترین مثال قائم کی ہے۔اور بتادیا ہے کہ رمضان کا تہوار اس طرح بھی منایا جاسکتا ہے۔“

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...