بھٹکل اور ساحلی کرناٹکا میں پہلی مرتبہ گھروں میں ہی منائی جارہی ہے عید ؛ کورونا بحران کے سبب دنیا بھر میں پائی جارہی ہے مایوسی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th May 2020, 2:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا بالخصوص اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں سنیچر کو  30 روزے مکمل کرنے کے بعد آج اتوار کو عید الفطر منائی جارہی ہے، مگر انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلمان عید گھروں میں ہی  منانے پر مجبور ہیں۔ عیدالفطر کے موقع پر اخوت، بھائی چارگی، غم گساری، صلہ رحمی، ایثار و قربانی جیسے اقدار کا مظاہرہ ہوتا ہے لیکن ساری دنیا کورونا وباء سے متاثر ہے جس کے نتیجے میں ساری دنیا اس مہلک وباء سے گھروں میں بند ہے ۔

آج عیدالفطر کے موقع پر لوک ڈاون کے چلتے بھٹکل سمیت پوری ریاست میں کچھ  زیادہ ہی سختی نظر آئی اور عوام  کو گھروں سے باہر قدم رکھنے بھی نہیں دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں کورونا مریضوں کے  دن بدن بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے  اتوار کو لاک ڈاون میں مزید سختی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس سے اجتماعی نماز تو دور کی بات، دوست احباب، رشتہ داروں سے ملاقاتیں، مصافحہ اور گلے ملنے کی خوشیاں کچھ بھی میسر نہیں ہوسکی، البتہ لوگ گھروں میں بیٹھ کر  سوشیل میڈیا اور ٹیلی فون کالس اور وڈیو  کالس کے ذریعے  ایک دوسرے کو  عید کی مبارکبادیاں دیتے ہوئے نظر آئے۔

بھٹکل میں آج عید کے دن جگہ جگہ پولس اور پولس کے بیریکیڈ نظر آئے اور عوام کوایک جگہ سے دوسری جگہ جانے پر پابندی عائد رہی، جس کی وجہ سے راستے اور محلے سنسان اور ویران نظر آئے۔ اُدھر پڑوسی ضلع اُڈپی میں بھی کورونا کے معاملات میں اچانک اضافہ ہونے کی وجہ  سے لاک ڈاون میں سختی برتی جانے کی اطلاع موصول ہوئی، اسی طرح مینگلور اور پورے دکشن کنڑا میں بھی لاک ڈاون میں سختی برتی جانے کی خبر ہے۔

عید کے موقع پر دنیا بھر میں ہر طرف مایوسی، بے بسی اور مجبوری کا عالم دیکھا جارہا ہے۔ اس مرتبہ رمضان میں بھی  مسلمانوں کو اپنی خوشیاں قربان کرنی پڑیں، پانچ وقت کی نماز سمیت جمعہ نماز بھی گھروں میں ہی ادا کی جارہی تھی، رمضان کی خصوصی تراویح نماز بھی لوگ گھروں پر ہی پڑھنے پر مجبور ہوئے۔ جمعۃ الوداع بھی اس بار ادا نہیں کی جاسکی اور مسجدیں   بند رہیں، رمضان کے آخری عشرہ میں ہر سال بھٹکل کے بازاروں میں رونق دکھائی دیتی تھی اور بھٹکل کے دکاندار سال بھر کے انتظار کے بعد رمضان ماہ میں خوب منافع حاصل کرتے ہوئے سال بھر کے نقصان کی بھرپائی کرتے تھے۔مگر اس بار لاک ڈاون کی وجہ سے سب کچھ ٹھپ پڑگیا۔

خبر ہے کہ کل پیر کو ملک کے دیگر علاقوں بالخصوص کاروار، ہبلی اور بنگلور وغیرہ میں عید منائی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...