کرناٹک میں مسلم نوجوان کے بہیمانہ قتل کی اخلاقی ذمہ داری قبو ل کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو استعفی دینا چاہئے: ایس ڈی پی آئی

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ جنوری (ایس او نیوز؍راست ) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا   کے ریاستی صدر عبدالمجید میسور نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں  نرگند  میں سنگھ پریوار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک مسلم نوجوان سمیر کے قتل کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور اس قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جب سمیر اور اس کا دوست شمشیر کام سے واپس آرہے تھے تو آر ایس ایس کے غنڈوں نے ان پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا، انہوں نے سمیرکو مار مار کر ہلاک کردیا اور شمشیر پر بھی جان لیوا حملہ کیا اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید میسور ونے اس بات کی خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں ریاست کرناٹک میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات پر مسلسل حملے ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر بومئی کے اشتعال انگیز بیانات نے بھی اس قسم کے واقعات کو جنم دیا ہے۔ سنگھ پریوار کے دہشت گرد عوامی پروگرام منعقد کرکے ترشول تقسیم کررہے ہیں اور اقلیتوں کے خلاف کھلے عام ہتھیار اٹھانے کا مطالبہ کررہے ہیں اور دوسری طرف محکمہ پولیس نے ان واقعات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس سے اس قسم کے وحشیانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پولیس ہے۔ "ترشول دیکشا "کے نام پر ترشول کی تقسیم اور دیگر فرقہ وارانہ اشتعال انگیز پروگرام بلا روک ٹوک جاری ہیں اور وزیر داخلہ ان فرقہ پرست عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے ہیں،

جس کی وجہ سے ریاست کے ہر حصے میں اقلیتوں اور دلتوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید نے ریاست میں امن وا مان برقرار رکھنے میں ناکامی کی اخلاقی ذمہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ سے فوری استعفی دینے اور سمیراور شمشیر کے خاندانوں کو 25لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔