مسجد میں چھپائے جاتے ہیں اسلحے، غدارِ وطن کو سکھائیں گے سبق: بی جے پی رکن اسمبلی رینوکاچاریہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2020, 12:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہیں۔ ان مظاہروں سے بی جے پی کافی پریشان ہے اور پارٹی لیڈران لگاتار متنازعہ بیانات بھی دے رہے ہیں۔ تازہ بیان کرناٹک کے دیو ناگرے ضلع سے بی جے پی رکن اسمبلی ایم پی رینوکاچاریہ نے دیا ہے۔ شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں طلب کی گئی ایک میٹنگ میں بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ’’کچھ غدارِ وطن ہیں جو مسجد میں بیٹھے ہیں اور فتویٰ جاری کر رہے ہیں۔‘‘

رینوکاچاریہ نے میٹنگ کے دوران مسلمانوں کے خلاف زبردست طریقے سے زہر افشانی کی۔ انھوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ’’مسجد میں اسلحے اکٹھے کیے جاتے ہیں اور ہم ان غدارِ وطن افراد کو سبق سکھانے کا کام کریں گے۔‘‘ رینوکاچاریہ کے ان بیانات پر مبنی ایک رپورٹ ’ٹائمز ناؤ‘ میں شائع ہوئی ہے جس میں ان کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ’’اگر انھیں (مسلمانوں) پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان سے چندہ مل رہا ہے تو وہیں سے لینے دیجیے۔‘‘

غور طلب ہے کہ بی جے پی کے کئی لیڈران شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے مغربی بنگال میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ سومترا خان نے کہا تھا کہ ’’شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کرنے والے دانشور لوگ ترنمول کانگریس کے کتے ہیں۔‘‘ اسی طرح 18 جنوری کو بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جو دانشور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں وہ شیطان اور کیڑے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...