لاوڈ اسپیکر پر اذان کے تعلق سے کرناٹکا وقف بورڈ نے کہا ؛ علمائے کرام کریں گے فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2022, 1:48 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی،16؍مئی (ایس او نیوز) لاوڈ اسپیکر پر اذان کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے  کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین این کے محمد شفیع سعدی نے کہاکہ مسلم علمائے کرام سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اذان پر مناسب فیصلہ کریں گے۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  شفیع سعدی نے   بتایا کہ کرناٹک حکومت نے حال ہی میں سرکلر جاری کرکے ان سے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر عدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے تحت صرف صبح کی اذان متاثر ہوگی۔

فی الحال وقف بورڈ نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ شریعت سے متعلق ہے۔ آج اور کل جنوبی کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے علمائے کرام کے ساتھ بات چیت کے بعد مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقف بورڈ نے گزشتہ سال 17 مارچ کو سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام مساجد کو عدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل کرنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن ہندو سنتوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے تشویش ظاہر کی تھی کہ یہ پابندی صرف اذان کے لیے نہیں، بلکہ مندروں کے لئے بھی نقصاندہ ہے۔

سعدی نے کہا کہ وقف بورڈ دینی مدارس میں قومی ترانہ گانے کا خیرمقدم کرتا ہے، لیکن قوم پرستی اور حب الوطنی اندر سے آنی چاہیے اور اسے مسلط نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کے تحت 1990 مدارس ہیں جہاں قومی ترانہ گایا جاتا ہے لیکن افسوس کہ کچھ عناصر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔