شہریت قانون کی حمایت میں منعقد ریلی کے دوران یوگی نے مسلمانوں کے خلاف اگلا زہر

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2020, 9:14 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،15/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) مرکز کی مودی حکومت سڑکوں پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہو رہے زبردست مظاہروں سے حیران ہے اور ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ لوگوں کو خاموش کیا جائے۔ اس کے تحت بی جے پی مختلف ریاستوں میں شہریت قانون کی حمایت میں ریلی اور پروگرام کا بھی انعقاد کر رہی ہے جہاں سرکردہ لیڈران عوام، خصوصاً مسلمانوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ شہریت قانون کو لے کر لوگ غلط فہمی کے شکار نہ ہوں۔ اسی ضمن میں ریاست بہار واقع گیا میں منگل کے روز ایک ریلی ہوئی۔ اس ریلی میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے، لیکن شہریت قانون کے بارے میں سمجھانے کے ساتھ ساتھ انھوں نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی بھی شروع کر دی جس کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔

ریلی کے دوران ایک طرف تو یوگی جی نے کہا کہ شہریت قانون کسی ذات اور مذہب کے خلاف نہیں اور اس کی مخالفت مٹھی بھر لوگ کر رہے ہیں، اور دوسری طرف انھوں نے یہ کہہ ڈالا کہ مسلمانوں کی آبادی اس لیے بڑھی کیونکہ انھیں ہندوستان میں بہت ساری سہولتیں دی گئی ہیں۔ اپنے خطاب میں مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ جو بھی شہریت قانون کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں، وہ ملک کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔ حالانکہ سچ تو یہ ہے کہ مسلمانوں سے کہیں زیادہ بڑی تعداد میں غیر مسلم اشخاص اس قانون کی مخالفت میں سڑکوں پر ہیں۔

مسلم آبادی کو لے کر اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’1947 سے اب تک مسلمانوں کی آبادی سات سے آٹھ گنا بڑھی ہے۔ کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہے۔ یہ آبادی اس لیے بڑھی کیونکہ ہندوستان میں انھیں سبھی سہولتیں دی گئی ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’پاکستان کے اندر ہندوؤں کی آبادی ایک فیصد رہ گئی ہے۔ پاکستان میں ہندو یا تو مذہب تبدیل کرنے کے لیے مجبور ہے یا پھر انھیں مار دیا گیا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...