مسلم پرسنل لا بورڈ کا شریعت بیداری ویب سیریز شروع کرنے اور قانونی دستاویزی مجلہ نکالنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2021, 8:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 21  فروری (ایس او نیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے شریعت بیداری ویب سیریزشروع کرنے اور  قانونی دستاویزی مجلہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع  بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق   حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی صاحب کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں  طے پایا کہ بورڈ کی جانب سے سینئر وکلاء اور جونیئر وکلا ء کی ایک ٹیم کے ذریعہ شریعت بیداری ویب سیریز شرو ع کی جائے،اس ضمن میں  ڈاکٹر اسماء زہرا ء کو اس کا خاکہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ اجلاس میں سینئر ایڈووکیٹ جناب یوسف حاتم مچھالا، جناب ظفر یاب جیلانی اور ایم آر شمشاد صاحب نے بھی اس تجویز کی تائیدکی اوراس سلسلہ میں وقت دینے کا بھی وعدہ کیا۔     عاملہ کے اس اجلاس میں ارکان نے بورڈ کی جانب سے ایک قانونی دستاویزی مجلہ اردو اور انگریزی دو زبانوں میں شائع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس سلسلہ میں جناب ایم آر شمشاد صاحب ایڈووکیٹ کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اس مجلہ  کے تعلق سے نقشہ کار تیار کر کے جنرل سکریٹری بورڈ کی خدمت میں پیش کریں۔ اجلاس میں بورڈ کے ویب سائٹ کو اپ ٹو ڈیٹ کرنے اور اس کو زیادہ سے زیادہ قابل استفادہ اور مواد سے پُربنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کی افادیت کو بڑھانے اور اس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے کے لیے مختلف سماجی پہلوؤں پر اعداد شمار جمع کرنے کی تجویز بھی منظور ہوئی، اس سلسلہ میں یک سالہ پروجیکٹ تیار کرنے کی سفارش کو بھی قبول کیا گیا ہے۔ اور ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور غیر سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ بھی ڈاٹا حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ریلیز کے مطابق     آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کا  اہم اجلا س 21/ فروری کو مولانا فضل الرحیم مجدد ی صاحب سکریٹری بورڈ کی تلاوت کلام پاک سے     منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کے پینتالیس ارکان و مدعووین کرام نے شرکت کی، بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا سیدمحمد ولی رحمانی صاحب نے اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور زیر بحث ایجنڈوں کے مطابق ارکان سے رائے اور مشورے دینے کی گذارش کی، حضرت نے اس موقع پر ممتاز ملی شخصیات کی رحلت پر تجویز تعزیت پیش کی اور صدر محترم نے سبھوں کے لیے دعاء مغفرت فرمائی، بعد ازاں سپریم کورٹ اور ملک کی مختلف عدالتوں میں میں دائر زیر سماعت مقدمات کی پیش رفت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے لیگل کمیٹی کے کنوینر سینیئر ایڈووکیٹ جناب یوسف حاتم مچھالا صاحب نے پیش کیں، انہوں نے بتایاکہ اس وقت بمبئی ہائی کورٹ میں دو مقدمات اور کلکتہ میں ایک مقدمہ زیر کارروائی ہے، سپریم کورٹ میں جو مقدمہ چل رہاہے، اس میں بھی بورڈ کی طرف سے پوری قوت کے ساتھ پیروی کی جا رہی ہے۔ عاملہ کی اس میٹنگ میں دار القضاء کے رول اینڈ ریگولیشن کو آخری شکل دینے کے لیے علماء، قضاۃ اور وکلاء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ جنرل سکریٹری بورڈ کی خدمت میں پیش کرے گی۔ یہ بات بھی آئی کہ وقف ایکٹ کو بورڈ نے بڑی محنت سے بنوا کر منظور کرایا، اس میں وقف کی جائداد کو فروخت کرنے سے باز رہنے کے دفعات شامل کیے گئے ہیں، لیکن ان دفعات میں تبدیلی کی کوششیں کئی جہتوں سے ہو رہی ہیں، جو اوقاف کے تحفظ کے سلسلہ میں خطرناک ہو سکتی ہیں، اس لیے طے کیا گیا کہ اوقاف کی اراضی کے تحفظ کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں تحریک چلائی جائے۔

اس کے علاوہ بھی کئی اہم ملی مسائل، اورمسلم پرسنل لا سے متعلق ضروی ایجنڈوں پر گفتگو ہوئی اور قابل عمل تجاویز اور سفارشات منظور ہوئیں۔ اس اجلاس میں صدر بورڈ اورجنرل سکریٹری کے علاوہ مولانا فخر الدین اشرف نائب صدر بورڈ، مولانا جلا الدین عمری نائب صدر بورڈ، جناب کاکاسعید احمد عمری نائب صدر بورڈ، جناب پروفیسر ریاض عمر صاحب خازن بورڈ، جناب مولانا محفوظ عمرین رحمانی سکریٹری بورڈ، جناب ظفر یاب جیلانی سکریٹری بورڈ،مولانا فضل الرحیم مجددی سکریٹری بورڈ، جناب جسٹس سید محمد شاہ قادری، حضرت مولانا سید ارشد مدنی، مولانا عتیق احمد بستوی، مولانا محمد شبلی القاسمی قائم مقام ناظم امارت شرعیہ، جناب کمال فاروقی صاحب، جناب ریاض عمر صاحب، جناب مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی، جناب نصر ت علی، جناب سید سعادت حسینی، مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی، مولانا رضوان احمد نعیمی، ایم آر شمشاد صاحب، مولانا عبد اللہ مغیثی، ڈاکٹر منظور عالم، جناب یوسف حاتم مچھالا، مولانا سید اطہر علی، مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی، مولانا عبد العلیم قاسمی، مولاناابوطالب رحمانی،جناب قاسم رسول الیاس، مولانا خالد رشید فرنگی محلی،جناب ڈاکٹر ظہیر قاضی، جناب وارث حسین، مولانا عبد الشکور قاسمی، پروفیسر ڈاکٹر سعود عالم قاسمی،مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا محمود دریابادی، جناب محمد طاہر حکیم ایڈووکیٹ، محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرا، محترمہ مونسہ بشریٰ عابدی، محترمہ ممدوحہ ماجد، جناب محمد فہد رحمانی،جناب انجینئر فیاض عالم، جناب ڈاکٹر وقارالدین لطیفی، جناب حافظ احتشام عالم رحمانی وغیرہ نے شرکت کی اور قیمتی رائیں دیں، آخر میں یہ اجلاس صدر بورڈ کی دعا پر اختتام پذیر ہؤا۔   

ایک نظر اس پر بھی

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔