انجمن ِ اسلام اور اترکنڑامسلم تنظیموں کی جانب سے ہبلی میں حج بھون تعمیرکا مطالبہ : میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2019, 6:42 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:23؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) ریاست کرناٹکا کے 9اضلاع پر مشتمل شمالی کرناٹکا کے لئے ہبلی میں حج بھون تعمیر کا مطالبہ لےکر دھارواڑ ضلع انجمن ِ اسلام کے ممبران سمیت دیگر مسلم تنظیموں کے عہدیداران نے اترکنڑا ضلع انتظامیہ کی جانب سے اترکنڑا ضلع اپر ڈپٹی کمشنر ناگراج سنگریر کو میمورنڈم سونپا۔

ہبلی کے  ہوائی اڈکو ترقی کے ذریعے اعلیٰ درجے کا بنانا ہے۔ یہاں سے مختلف مقامات کے لئے دس بارہ ہوائی جہاز اڑان بھرتی ہیں۔ مکہ ، مدینہ کی زیارت کے لئے جانےو الےزائرین کوسہولیات فراہم کرتے ہوئے ہبلی میں جدید سہولیات سے آراستہ حج بھون تعمیر کیا جائے۔ متعلقہ حج بھون سے شمالی کرناٹکا کے 9اضلاع سے حج کی زیارت کے لئے جانےو الے زائرین کو سہولت ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ شمالی کرناٹکا کی ترقی کے لئے بھی ممد و معاون ہوگا۔ علاقےکے عوام کو دوردراز بنگلورو کےسفر سے رعایت ملنے کی بات میمورنڈم میں کہی گئی ہے۔ اس موقع پر صدر ایچ ایم کوپد، سکریٹری جے ایس ہڈگلی سمیت ایوب خان، امتیاز بخاری ، بابو شیخ، الطاف شیخ ، ایم ای شیخ ، عزیز مصطفیٰ ، ایف ڈی شیخ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی