اُترپردیش میں مسلم نوجوانوں پر حملے جاری؛ گئو رکشکوں نے رسید ہونے کے باوجود محمد شاکر کی بے رحمی سے کی پٹائی

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2021, 9:18 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مراد آباد، 24؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کورونا وبا کے دوران میں ہندوتوا پسند افراد ماحول کو خراب کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دے رہے۔ تازہ معاملہ مراد آباد سے سامنے آیا ہے جہاں خود کو گئو رکشک (گائے کے محافظ) بتانے والے ایک گروپ نے مسلم نوجوان محمد شاکر کی بے رحمی کے ساتھ پٹھائی کر دی۔ اس پر گئوکشی کا الزام عائد کیا گیا، حالانکہ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ شاکر کے پاس رسید موجود تھی۔

موصولہ خبروں کے مطابق شاکر گوشت کی نقل و حمل اور فروخت کا کام کرتا تھا اور اس کے پاس اس کی رسید بھی تھی۔ جب وہ سائیکل پر گوشت لے کر کہیں سے آ رہا تھا تو ایک گروہ نے اسے راستے میں ہی گھیر لیا۔ اس گروہ کی رہنمائی کرنے والا شخص خود کو ’گئو رکشک‘ کہہ رہا تھا۔ یوپی پولیس نے محمد شاکر کے بھائی کی شکایت کی بنیاد پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ تاہم ملزمان نے متاثرہ شخص محمد شاکر کے خلاف جوابی مقدمہ بھی درج کر دیا ہے اور اس پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ ہیں جانوروں کو مارنا، کورونا انفیکشن پھیلنے کے امکان کے طور پر کام کرنا اور کوڈ لاک ڈاؤن رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے اس واقعہ کے تعلق سے ’این ڈی ٹی وی‘ کو بتایا کہ شاکر کو گرفتار کیا گیا تھا، لیکن اسے جیل نہیں بھیجا گیا کیوں کہ اس کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاکر کے کنبہ کے افراد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فی الحال اس کا علاج گھر پر کیا جارہا ہے۔

اس پورے معاملے پر مرادآباد کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے پتہ چل گیا ہے کہ وہ (شاکر) ایک فیکٹری سے گوشت لا رہا تھا، اور اس کے پاس اس کی رسید بھی ہے۔ اس کے بعد بھی اسے مارا پیٹا گیا۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ گائے کے ذبیحہ کے نام پر اس نفرت کو روکا جانا چاہیے۔ خدا کا شکر ہے کہ اس شخص کو ہلاک نہیں کیا گیا ۔‘‘

حیرانی کی بات یہ ہے کہ منوج ٹھاکر، جو شاکر کو زدوکوب کرنے والے لوگوں کے گروہ کی رہنمائی کر رہے تھا، کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ مرادآباد پولیس چیف پربھاکر چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہمیں ایک ویڈیو ملی ہے جس میں گوشت بیچنے والے کو زدوکوب کیا جارہا ہے۔ ہم نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس کیس میں پانچ سے چھ ملزمان ہیں، جن کا نام لکھا گیا ہے۔ ہم ان کی تلاش کر رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔‘‘

پولیس کو ایک تحریری شکایت میں شاکر کے بھائی نے بتایا کہ جب وہ ایک اسکوٹر پر بھینس کا 50 کلو گوشت لا رہا تھا تو منوج ٹھاکر اور اس کے ساتھیوں نے اسے گھیر لیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ملزموں نے پہلے شاکر سے 50000 روپئے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اس کی پٹائی کی۔ پولیس کے پاس جانے کی دھمکی بھی انھوں نے دی۔

اس درمیان منوج ٹھاکر نے نامعلوم جگہ سے ایک بیان جاری کیا ہے جو ضلع کے مقامی صحافیوں کو بھیجا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم نے اس نوجوان کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اس نے ہمیں اپنے اسکوٹر سے ٹکر مار دی۔ کسی شخص کو لاٹھیوں سے مارنا جرم ہے، لیکن کسی کو مارنے کی کوشش کرنا کیا جرم نہیں ہے؟ میں گائے کے ذبیحہ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن پولیس اب مجھے دھمکیاں دے رہی ہے۔ انتظامیہ مجھے ایک پولیس ٹیم دے، میں پورے ریکیٹ کا انکشاف کروں گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔