مسلم ریزویشن ختم کرنے کے خلاف قانونی جنگ شروع ، مسلمان جذباتی رد عمل سے گریز کریں، کامیابی کیلئے دعا کریں: رحمن خان

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2023, 9:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 26/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاستی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو حاصل4فیصد 2Bریزویشن کو منسوخ کردینے کے فیصلہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئےسابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس رہنما ڈاکٹر کے رحمن خان کے دفتر میں سرکردہ سیاسی قائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاستی حکومت کے غیر منصفانہ فیصلہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے کی گئی اس نا انصافی کے خلاف قانونی جنگ کا اعلان کیا گیا۔ اس میٹنگ میں شریک قائدین نے اس با ت پر اتفاق کیا کہ ریاستی حکومت کا مسلمانوں کو ان کی سماجی پسماندگی کی بنیاد پر دئیے گئے ریزرویشن کو منسوخ کر دینے کا اقدام غیر آئینی ہے اور اس کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے بہترین قانون دانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس میٹنگ میں ڈاکٹر کے رحمن خان کے علاوہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر سلیم احمد،سابق ریاستی وزیر اور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان،این اے حارث، رضوان ارشد، نصیر احمد، عبدالجبار، کے پی سی سی شعبہ مواصلات کے کو چیرمین منصور علی خان، کے پی سی سی جنرل سکریٹری جی اے باوا، ایس آر مہروز خان، مدبر احمد خان اور دیگر قائدین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔