کرناٹک میں کورونا کی وبا اور عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مسلم لیڈروں نے حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2020, 9:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍جولائی(ایس او نیوز) عیدالاضحٰی کے پیش نظر ریاست کے مسلم لیڈروں نے حکومت اور مسلمانوں سے خصوصی اپیل کی ہے۔ بنگلورو میں سابق ریاستی وزیر آر روشن بیگ نے وزیر اعلی یدی یورپا سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی ہے۔ روشن بیگ نے کہا کہ کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران مسلمانوں نے پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے باوجود تبلیغی جماعت اور چند دیگر معاملات پر واویلا مچایا گیا۔ روشن بیگ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر جانوروں کی خرید و فروخت اور قربانی کے سلسلے میں حکومت رہنمایانہ خطوط جاری کرے۔ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید منانے کا موقع فراہم کرے۔

سابق رکن اسمبلی روشن بیگ نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں نے علمائے کرام کی ہدایات پر عمل کیا ہے۔ اب آنے والے دنوں میں بھی مسلمان علمائے کرام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عیدالاضحٰی منائیں گے۔ دوسری جانب اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم نے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ سی ایم ابراہیم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ایک جگہ سے دوسری جگہ، جانوروں کی آمد و رفت کو آسان اور یقینی بنایا جائے۔ سی ایم ابراہیم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی پکڑ دھکڑ کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ گئوکشی کو روکنے کی آڑ میں چند تنظیمیں جانوروں کی ٹرانسپورٹ کرنے والوں پر حملہ کرتی ہیں۔ کسانوں اور تاجروں  مسلمانوں کو ہراساں کرتی ہیں۔

سی ایم ابراہیم نے وزیر اعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام اور پولیس کو ضروری ہدایات جاری کریں۔ ریاست بھر میں جانوروں کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے تحفظ فراہم کریں، اور جانوروں کی قربانی میں رکاوٹ پیدا ہونے نہ دیں۔   سابق مرکزی وزیر اور موجودہ رکن کونسل سی ایم ابراہیم نے  مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جانور ذبح نہ کریں جس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہونچتی ہو۔ قربانی کے موقع پر سماجی فاصلے، ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جانوروں کی قربانی میں پاکی صفائی کا پورا خیال رکھیں۔سی ایم ابراہیم نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران مسلمانوں نے گھروں میں رہ کر عیدالفطر منائی ہے۔ اب لاک ڈاون ختم ہو چکا ہے اگر حکومت اجازت دیتی ہے تو مسلمان سماجی فاصلے کے تحت عیدگاہوں میں نماز ادا کرینگے۔ اس سلسلے میں علماء کرام جو بھی ہدایات جاری کرینگے مسلمان ان پر عمل کرینگے۔ریاست کرناٹک میں بھٹکل، منگلور، اڈپی سمیت ساحلی علاقوں میں 31 جولائی بروز جمعہ کو عید الاضحٰی منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر تمام علاقوں میں یکم اگست بروز سنیچر عید الاضحٰی منائی جارہی ہے۔

بشکریہ: اردو نیوز18

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...