منگلورومیں مسلم قائدین نے پیس میٹنگ کا کیا بائیکاٹ -شرکاء نے کہا؛ وزیر اعلیٰ کو تینوں مقتولین کے گھر جا کرکرنا تھا تعزیت-

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st July 2022, 8:35 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 31/ جولائی (ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا میں ایک ہفتے کے اندر یکے بعد دیگرے تین نوجوانوں کے قتل سے جو کشیدگی اور تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی ہے اس پر قابو پانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے مذہبی اور سماجی قائدین کے ساتھ ایک پیس میٹنگ منعقد کی ، مگر مسلم قائدین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق     اس میٹنگ میں شریک ہونے والوں نے وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی کی طرف سے صرف مقتول بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار کے گھر جا کر تعزیت کرنے اور دیگر دو مقتولین مسعود اور فاضل کے گھر نہ جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے رائے دی کہ وزیر اعلیٰ کو تینوں مقتولین کے گھر جا کر تعزیت کرنی چاہیے تھی اور تینوں کے اہل خانہ کو یکساں طور پر سرکاری معاوضہ دینا چاہیے تھا۔

    مسلم قائدین نے کیا بائکاٹ :        خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ اور دیگر حکومتی ذمہ داروں کے جانب دارانہ رویہ سے ناخوش دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع مسلم سنٹرل کمیٹی ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا ، جنوبی کینرا مسلم فیڈریشن ، مسلم جسٹس فورم کرناٹکا جیسے  مسلم اداروں کے ذمہ داروں اورمسلم  قائدین  نے اس پیس میٹنگ کا بائکاٹ کرتے ہوئے اس میں شرکت سے گریز کیا تھا ۔ اس پر حاضرین  نے اپنی فکر مندی کا اظہار کیا تو انتظامیہ ان سب کو ساتھ لے کر دوبارہ پیس میٹنگ منعقد کرنے کا وعدہ کیا ۔ حاضرین نے رائے دی کہ محلہ کمیٹی ، بیٹ کمیٹی اور تھانہ سطح پر بار بار پیس میٹنگس منعقد کی جانی چاہیے ۔ اشتعال انگیز بیانات دینے اور تقریریں کرنے والوں کے علاوہ جھوٹی خبروں پر روک لگنی چاہیے ۔ 

    بے قصوروں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا :    اے ڈی جی پی آلوک موہن نے قتل کے تفتیشی مرحلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پولیس بالکل صحیح سمت میں اپنی کارروائی آگے بڑھا رہی ہے ۔ کسی بھی بے گناہ کو تحویل میں نہیں لیا جا رہا ہے ۔ مشتبہ افراد سے تفتیش اور تحقیقات کے نتیجہ میں اصل مجرموں کو ہی گرفتار کیا جائے گا ۔ بلا وجہ کسی کو بھی ہراساں نہیں کیا جائے گا ۔"

انہوں نے منشیات فروشی پر کنٹرول اورمزید ناخوشگوار وارداتوں کو روکنے کے لئے پولیس کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کی تفصیل میٹنگ میں شریک افراد کے سامنے رکھی ۔ 

    میڈیا میں جھوٹی خبروں پر کنٹرول :    میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ میڈیا والے اپنی ٹی آر پی بڑھانے کے لئے ایسے موضوعات پر سطحی انداز میں بحث و مباحثہ اور منفی تبصرے کرتے ہوئے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے علاوہ ضلع کی رسوائی کا موقع فراہم کر رہے ہیں ۔ سوشیل میڈیا پر غلط پروپگنڈہ اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ جس پر اے ڈی جی پی نے سنجیدگی کے ساتھ کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔

    دوبارہ بڑے پیمانے پر ہوگی میٹنگ :    ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا نے کہا کہ آج کی پیس میٹنگ ضلع میں اعلیٰ سطحی پولیس افسران کی موجودگی سے فائدہ اٹھانے کے لئے منعقد کی گئی تھی ۔ آئندہ ہفتے  پھر ایک مرتبہ ضلع انچارج وزیر ، ایم ایل اے ، وزیر اور مقامی منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ پیس میٹنگ منعقد کی جائے گی ۔ اور ضلع میں امن بنائے رکھنے کے لئے پورے ضلع میں مرحلہ وار ایسی میٹنگس منعقد کی جائیں گی ۔ 

ا    شتعال انگیزی کی شکایت ملنے پر ہوگی کارروائی :    ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر اور بیانات کی وجہ سے بدامنی پھیلنے کی شکایتیں موصول ہونے پر اس سے پہلے بھی کارروائی کی گئی ہے اور آگے بھی شکایت ملنے کی صورت میں اس پر ضرور کارروائی کی جائے گی ۔ ایسے بیانات کے خلاف صرف سوشیل میڈیا میں باتیں کرنا کافی نہیں ہے ۔ اس کے خلاف شکایت درج کروانا چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...